بھیونڈی (شارف انصاری):- مہاراشٹر ریاست کی ودھان منڈل کی سپریم کمیٹی کے لوک لیکھا سمیتی نے حکومت کے محصول کا کروڑوں روپئے کا نقصان کرنے والے ارون بھالچندر و دیگر 15 افسران کی محکمہ جاتی انکوائری کرنے کا حکم محکمہ ٹرانسپورٹ کو دیئے تھے۔ لوک لیکھا سمیتی کے حکم کی خلاف ورزی کے خلاف راشٹریہ مانو حق منچ کے صدر شرد دھمال نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو میمورنڈم ارسال کیا تھا جس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹرانسپورٹ ڈپٹی کمشنر ارون بھالچندر کے خلاف تحقیقات کر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جس کے تحت صدر جمہوریہ دفتر کے نائب سکریٹری اشوک کمار نے مذکورہ مکتوب نمبر ک ر ، ج الف ، ک ر نمبر پی 2 / اے / 0805180183 کے مطابق مہاراشٹر اسٹیٹ کے سیکرٹری سیکرٹری ڈی کے جین کو حکم دیا ہے۔واضح ہو کے ارون بھالچندر جو ٹرانسپورٹ کمشنر آفس میں نقل و حمل ڈپٹی کمشنر (انتظامیہ) کے عہدے پر آج بھی تعینات ہے۔ بھالچندر یہ ممبئی کے محکمے میں علاقائی ٹرانسپورٹ افسر کے عہدے پر کام کر رہے تھے اس وقت حکومت کے محصول کا نقصان پہنچانے کا الزام لوک لی?ھا سمیتی کی طرف سے لگایا گیا تھا۔ جس کی محکمہ ذاتی انکوائری کرنے کا حکم لوک لیکھا سمیتی اور ٹرانسپورٹ وزیر نے ٹرانسپورٹ محکمے کو دیئے ہے۔ لیکن حکومت کے محصول کا نقصان پہنچانے والے ارون بھالچندر و دیگر 15 افسران کی محکمہ جاتی انکوائری نہ کرتے ہوئے انہیں تحفظ دینے کا کام اس وقت کے نقل و حمل کمشنر پروین گڈام، نقل و حمل کے محکمے کے نائب سکریٹری پرکاش سابلے، اعلی نقل و حمل کمشنر ستیش سہسربددھے اور اسسٹنٹ نقل و حمل کمشنر پرساد مہاجن نے کیا ہے۔ اسی طرح بھالچندر نے محصول کا نقصان کرنے کے لئے تحفہ کے طور پر بھالچندر کو ٹرانسپورٹ افسر کے عہدے سے ٹرانسپورٹ ڈپٹی کمشنر (ایڈمنسٹریشن) جیسے اہم عہدے پر فائض کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ محکمے کے الٹے اور انتہائی غیر قانونی کام کاج کے خلاف شرد دھمال نے ریاست کے چیف سکریٹری و ٹرانسپورٹ محکمے کے پرنسپل سکریٹری اور ٹرانسپورٹ کمشنر کے سامنے وقت وقت پر مکتوب ارسال کر آگاہ کیا ہے۔لیکن افسران نے ارون بھالچندر و دیگر 15 افسران کو تحفظ اور حمایت دینے کا کام جاری رکھنے کے خلاف شرد دھمال نے صدر جمہوریہ رام ناتھ ?وند کو مکتوب ارسال کیا تھا جسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے انھوں نے حکومت کے کروڑوں روپئے کے محصول کا نقصان کرنے والے ٹرانسپورٹ ڈپٹی کمشنر ارون بھالچندر و دیگر 15 افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم مہاراشٹر ریاست کے چیف سکریٹری ڈی کے جین کو دیئے ہیں۔ جس سے ٹرانسپورٹ کمشنر آفس کھلبلی مچی ہوئی یے۔ چیف سکریٹری ڈی کےجین کے ذریعہ مذکورہ معاملے میں کس طرح کی کارروائی کی جائے گی اس پر شہریوں کی نظریں ٹکی ہوئی ہے۔ وہیں مانو حق منچ کے صدر شرد دھمال کی ان کاموں کو لے کر سراہنا کی جا رہی ہے۔