بھیونڈی:علاج میں غفلت برتنے والے نجی اسپتال پر ہوگی کاروائی

bhinaکارپوریشن نے جاری کیا ٹول فری نمبر ، مریض کرسکتے شکایت

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں کارپوریشن انتظامیہ نے نجی اسپتالوں پر اپنا شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے ۔ کسی بھی مریض کو اسپتال میں داخل کر علاج نہ کرنے اور لاپرواہی برتنے والے اسپتالوں پر اب ہوکی سخت کاروائی ۔ کارپوریشن انتظامیہ نے علاج معالجہ نہ کرنے والوں اسپتالوں کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے جس پر شکایت کرنے کے بعد متعلقہ اسپتال پر کارروائی یقینی ہے ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور اسی خوف کے سبب نجی اسپتال کے لوگ کسی مریض کا علاج کرنے سے کترارہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے دیگر تمام بیماریوں میں مبتلا مریض علاج کی غرض سے در در بھٹکتے نظر آرہے ہیں ۔ باوجود اس کے نجی ہسپتال والے کورونا انفیکشن کا بہانا کر علاج کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ہیں ۔ نجی اسپتال مریضوں سے پہلے کوویڈ 19 کی جانچ رپورٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جو غریب مریضوں کے لئے آسان نہیں ہے جس کی وجہ سے شہر میں لوگ مختلف بیماریوں کا علاج نہ ملنے سے دم توڑ رہے ہیں ۔ جس پر توجہ دلانے کے لئے شہر کے باشعور افراد اور مختلف سماجی تنظیموں کی جامب سے شکایت کر کے کارپوریشن انتظامیہ سے نجی اسپتالوں پر سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ نئے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آسیا نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نجی اسپتالوں کے سخت موقف اختیار کیا ہے اور نجی اسپتالوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے اسپتالوں پر کارپوریشن قواعد کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

نو مقرر میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آسیا کے حکم پر کارپوریشن ہیڈ کوارٹر کی ڈپٹی کمشنر نوتن کھڈے نے شہریوں کی سہولیات کے لئے کارپوریشن دفتر واقع 02522 – 250059 اور ٹول فری نمبر 18002331102 جاری کر مریضوں سے شکایت کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ علاج نہ کرنے والے نجی اسپتالوں پر کارروائی کی جاسکے ۔ کارپوریشن میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آسیا کے سخت احکامات سے مریضوں میں خوشی ہیں وہی نجی اسپتالوں کے آپریٹرز میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔