بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی تعلقہ کے امباڑی گرام پنچایت کے قریب امبر پاڑہ میں شام کو بادلوں کی گرگراہٹ کے درمیان بجلی گرنے سے پریملہ منگلا واگے ( 19 ) نامی لڑکی کی موت ہوگئی ۔ بجلی گرنے سے متوفیہ کے خاندان میں منگلیہ واگے 58، الکا واگے 50، منجوڑا واگے 45 اور چار سالہ وجئے سمیت چار لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ جنھیں علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس واقعہ سے علاقے میں صف ماتم کا ماحول ہے ۔واضح ہو کے اس سال برسات کے موسم میں شروعاتی وقت ہلکی بارش ہونے کے بعد تقریبا 20 دنوں تک بارش بند تھی ۔پھر زور دار برسات ہوئی ۔ پھر درمیان میں تھوڑی تھوڑی برسات ہوتی رہی ۔سنیچر کی شام میں زوردار بادل چھائیں اور گرگراہٹ و آندھی طوفان کے ساتھ بھاری بارش ہوئی۔ اسی وقت امباڑی کے پاس امبرپاڑہ کے کھیت میں مزدوری کا کام کرنے والے مگليا واگھے نے گاؤں کے بھاؤ پاٹل کی زمین پر کھیتی کرنے کے لئے زمین لی تھی ۔ جس میں مگليا واگھے اپنے خاندان کے ساتھ تنسا ندی
کے کنارے کھیتی کا کام کرنے گئی تھی ۔ کھیتی کا کام کرنے کے بعد شام میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ واپس گھر لوٹ رہی تھی ۔ اسی درماین زوردار گرگراہٹ کے ساتھ بجلی چمکی اور بجلی منگلیا کی بیٹی پریملہ کے اوپر گری جس سے اس کی جائے وقوعہ پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ بجلی گرنے سے منگلیا واگے اس کی بیوی الکا واگے ، منجولا واگے اور 4 سالہ پوتا آسمانی بجلی گرنے سے شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ جنھیں علاج کے لئے امباڑی کے جیودانی و سائی دت اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پالک منتری ایکناتھ شندے، رکن اسمبلی شانتا رام مورے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اس حادثے میں زخمی لوگوں کے حالات کی معلومات لیتے ہوئے سب سے پہلے سرکاری امداد فراہم کرانے کی ہدایت بھیونڈی تحصیلدار ششی كانت گائیكواڑ کو دیا ۔