نابالغ طالبہ کی عصمت دری کرنے والا ٹیچر گرفتار

sexualharassment
علامتی تصویر

جند، 21 جولائی (یواین آئی) ہریانہ کے شہر جند میں صدر تھانہ کے تحت آنے والے ایک گاؤں میں ٹيوشن پڑھنے آئی چھٹی جماعت کی نابالغ طالبہ (11) کی عصمت دری کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک ٹیچر کوگرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ طالبہ کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم ٹیچر انل نے پانچ جولائی کو ان کی بیٹی کے ساتھ منھ کالا کیا۔ ملزم نے بچی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس سے معصوم بچی نے اس واقعہ کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا لیکن جب وہ مسلسل بچی کا جنسی استحصال کرتا رہا تو متاثرہ نے گھر والوں کو اس واقعہ کے بارے میں بتادیا۔ خاتون تھانہ پولیس نے بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا اور ملزم کے خلاف بچوں کے تحفظ کاقانون (پوكسو) اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading