بھارت کے مسلمان اچھے ہیں لیکن پاکستانی اسلامی ورزن سے ہے دقت: امام توحیدی

خود کو امن کا پیمبر کہنے والے امام توحیدی نے ‘ٹائمز آف انڈیا ‘ کو انٹر ویوکے دوران کہا کہ انہیں پاکستانی اسلامی ورزن سے دقت ہے ، جو کہ دہشت گردی سے متاثر ہے ۔

اسلام کے خلاف سخت بیانات کو لے کر ان کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا جا چکا ہے ۔ مسلمانوں کا ایک طبقہ انہیں فیک امام بھی کہتا ہے ۔ آسٹریلیا کی نیشنل امام کاؤنسل تنظیم نے بھی بیان دے کر انہیں فرضی شیخ بتا دیا ہے ۔وہیں بھارت کے دورہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں کلچرل فیسٹیول میں شرکت کرنے کو ایک موقعے کے طور پر استعمال کریں گے ۔

توحیدی سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ مسلم اور اسلام کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ۔ جس کے جواب میں توحیدی نے کہاکہ بھارت کے مسلمان بہت اچھے ، لیکن مجھے پاکستانی اسلامی ورزن سے دقت ہے کیونکہ وہ ملی ٹینٹ سے متاثر ہے اور وہ لوگ سرکار کے خلاف سرگرمیاں کرتے ہیں ۔ جس سے بھارت پر بھی کافی اثر پڑتا ہے ، پاکستانی القاعدہ کی سوچ پہلے توسیع کر چکی ہے ۔

آپ کو بتا دیں امام توحیدی عراق سے تعلق رکھنے والے اور فی الحال آسٹریلیا میں رہتے ہیں ۔

#IndianMuslims #PakistaniMuslims #MohammadTawhidi #Interview

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading