بھارتی میڈیا کے کل کے ویلن،آج کے ھیرو بن چکے ہیں

نقاش نائطی

+966504960485

آج جب پورے بھارت میں کورونا سقم وبا مریضوں کو شفا یاب کرنے، پلازمہ تھراپی پر عمل درآمد ہورہا ہے اور کل کے سنگھی حکومت اور انکے چاٹوکار دلال الیکٹرونک میڈیا کے اپنی 24/7 لائیو نشریات سے دیش کی سو کروڑ عام سیکیولر جنتا کے صاف و ستھرے ذہنوں میں، کورونا سقم پھیلانے تبلیغی مسلمانوں کو بدنام کرتے تناظر میں, سنگھی حکومتی دانستہ سازش, مسلمانوں کے ساتھ تجارتی مقاطعہ کرتے نفرت پھیلاتے، پس منظر میں بھی,کورونا وبا سے شفایاب ہوئے، صرف دہلی کے 300 تبلیغی مسلمان، دہلی حکومت کی التجا پر سامنے آتے ہوئے، ہندو اکثریت پر مشتمل عام انسانیت کو، کورونا وبا سے شفایاب کرانے آگے آتے پس منظر میں،اور مہاراشٹرا ،آندھرا پردیش،ٹامل ناڈو، یوپی سمیت بھارت دیش کے مختلف شہروں حصوں میں،کورونا قہرکہرام سنگرام میں انسانیت کی جان بچاتے اپنا خون پلازمہ، عطیہ کرتے تبلیغی مسلمانوں پر، دیش کی پولیس کے ہاتھوں، پھول برسانے پس منظر نے، ہمیں 1400پہلے،خاتم الانبیاء رحمت العالمین سرور کونین محمد مصطفی صلی اللہ وعلیہ وسلم پر اتارے گئے، مالک دو جہاں کے آخری آسمانی فرمان،قرآن مجید کے آل عمران پارہ کی یہ آیات گنگنائے کو دل کرتا ہے۔

قُلِ اللّـٰـهُـمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِى الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُۖ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْـرُ ۖ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ۔سورۃ آل عمران (مدنی، آیات 200)
توکہہ اے اللہ،بادشاہی کے مالک! جسے تو چاہتا ہے، سلطنت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے سلطنت چھین لیتا ہے، جسے تو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے تو چاہے ذلیل کرتا ہے، سب خوبی تیرے ہاتھ میں ہے، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
(یہ وہی آیت قرآنی ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں مسلمان، حرم مکی میں دوران سعی، صفی مردہ کے بیچ دوڑتے ہوئے تلاوت کیا کرتے ہیں)

جس سازشی ذہن کے ساتھ سنگھی مودی ہوگی حکومت نے، اپنے چاٹوکار برہمن سنگھی میڈیا ہاوسز اور اس پر 27/7ہمہ وقت بھونکنے والے میڈیا کرمیوں کو استعمال کر، کورونا سقم پھیلانے، معصوم تبلیغی مسلمانوں کو جس انداز بدنام و رسوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے،مالک الملک خالق دو جہاں نے، اپنے دینی سپاہیوں کو اور انکی بے لوث چلت پھرت خدمات کو، پہلے سے سے زیادہ نیک نام کرنے کا انتظام و اہتمام کیا ہوا ہے

سب کا ساتھ سب کا وکاس جیسے دل لبھاونے نعرہ کے ساتھ، دیش پر گذشتہ 6 سال سے حکومت کررہی یہ سنگھی مودی حکومت، جہاں اپنی ناقابت اندیشانہ ارتھ ویستھا پالیسیز سے، پینسٹھ سالہ کانگریس راج کے تعمیر کئے، چمنستان بھارت کے وقار تک کو، مجروح کرتے ہوئے، کروڑوں دیش واسیوں کے بیروزگار ہوتے تناظر میں، دیش کی معاشی گتی یا حالت،ایک وقت کے مغلیہ راج کے 27%جی ڈی پی والے سونے کی چڑیا مشہور بھارت کی ارتھ ویستھا کو منفی جی ڈی پر لاتے ہوئے،بھارت کو سنبھالنے کی،اپنی ناکامی کو چھپانے، دیش واسیوں کو ھندو مسلم منافرت میں بانٹتے ان سنگھئوں کو روکنے کی ضرورت اب شدت سےمحسوس کی جانے لگی ہے۔ایسے مایوس کن ہس منظر میں، سوا سو کروڑ دیش واسی،من موہن سنگھ جیسے ارتھ شاشتری کے بھارت کی کمان سنبھالتے دیکھنے کی منتظر پائی جاتی ہے۔
پچھلے چند دنوں سے یہ جو پلازمہ تھیراپی والی باتیں چل رہی ہیں اور خاص کر مسلمانوں سے، وہ بھی بھولے بھالے تبلیغیوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئے، قربانی کا بکرا بناتے ہوئے، ویڈیو پر اشتہار دیا جا رہا ہے، وہ پلازماتھراپی ابھی تجرباتی ابتدائی کامیابی والے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ یہ تجربہ اگر مکمل کامیاب ہو جائے تو مالی فائدہ مغربی ممالک کی فارما کمپنیوں کا ہوگا، اور جو مسلمان خون کا عطیہ دے رہے ہیں ان کے لیے مرنے کے بعد انہیں جنت میں اعلی مقام ہی ملے،اور جیتے جی اس سوشل میڈیا والی ویڈیو اور مضامین لمبے عرصے تک چلتے رہیں گے، اسی لئے ان کی خون پلازمہ عطیہ پر صرف حکومتی توصیف کے علاوہ مودی کچھ فائدہ انہیں حاصل نہیں ہورہا ہے۔اور نہ حکومتوں کی طرف سے ان کے لئے کچھ خاص مراعات کے اعلانات ہورہے ہیں

ہمیں تو ایسا ہی لگ رہا ہے کہ بھولے بھالے پانچ اوقات کے نماز پڑھنے والے، رمضان کے روزے رکھنے والے ، شراب سگریٹ تک نہ پینے والے ، گھوٹکا اور تمباکو تک کو نہ ہاتھ نہ لگانے والے۔ کسی کا چندہ عطیہ وصول کئے بغیر، اپنی کمائی سے خود تبلیغ کے لئے وقت لگانے والے، ایسے اچھے اور نیک پاک پوتر تبلیغیوں کا خون اور اس میں سے نکالا ہوا پلازمہ ، جو خاص کر گؤ موتر اور گائے گوبر کی آلائش سے بھی بالکل پاک صاف ہے، اکٹھا کرکے،اسے لمبی معیاد کے لیے مبرد فریز میں رکھتے ہوئے ، بوقت ضرورت ،خاص کر انکے اپنے اعلی نسل کے برہمن محافظین ، پونجی پتی، کورپوریٹ طبقے کے مالکان اور ان کے کارندگان اور ان کے تلوے چاٹنے والے سیاستدان کو لاحق کورونا مرض کے علاج کے لیے ہی کیوں نہ استعمال کیا جائے گا؟اسی لئے مین اسٹریم میڈیا والے بھی شاید تبلیغی جماعت والوں کے عطیہ خون کے فضائل پر ویڈیوز وائرل کئے جا رہے ہیں۔واللہ الموافق بالتوفئق الا باللہ

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading