بریکنگ نیوز : ناندیڑ ریڈ زون کی طرف : ایک ہی دن میں 20 کورونا مثبت

  • آج ناندیڑ میں اچانک کورونا مریضوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے.
  • یہ اضافہ گرودوارہ لنگر صاحب کے ملازمین کی ٹیسٹنگ کےبعد سامنے آیا یے.
  • بھیجے گئے 60 نمونوں میں سے 20 مثبت!
  • علاقے میں کرفیو نافذ کردیا

ناندیڑ: 2 مئی (ورق تازہ نیوز) پچھلے دنوں پنجاب میں سکھ زائرین کو چھوڑنے والے ناندیڑ ضلع کے چار ڈرائیور/کلینر کورونا سے متاثر ہوئے تھے لیکن اب ناندیڑ گرودوارہ کے علاقے کے لنگر صاحب میں کام کرنے والے 20 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہیں ، جس نے ناندیڑ میں ایک ہلچل پیدا کردی ہے۔

گرودوارہ اور لنگر صاحب کے احاطے کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور احاطے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا جائے گا۔ اگر ضرورت پیش آتی ہے تو ، متاثرہ شخص کے قریبی رابطے میں آنے والے افراد کے سواب نمونے لینے کے بعد سیکنڈری کانٹیکٹس کے بھی نمونے لئے جائیں گے.

ضلع کلکٹر وپین اتنکر

یہ جاننے کے بعد کہ ڈرائیور جو سکھ زائرین کو چھوڑنے گیا تھا وہ کورونا میں مبتلا ہے ، انتظامیہ نے 30 اپریل اور یکم مئی کو لنگر صاحب میں مختلف مقامات سے لگ بھگ 97 افراد کے لگاتار دو دن تک سواب کے نمونے جمع کئے اور انھیں لیب ٹیسٹ کیلئے اورنگ آباد بھیجا ۔آج صبح جب یہ خبر میڈیا اداروں نے سوشل میڈیا پر دی تو کوئی بھی یہ یقین نہیں کررہا تھا کہ ناندیڑ میں ایک ہی دن میں 20 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے لیکن سرکاری طور پر اس بات کی اطلاع آنے کے بعد شہریان میں ہلچل مچ گئی.

دریں اثنا ، انتظامیہ اتنی بڑی تعداد میں کورونا مریضوں کی تلاش کے بعد بیدار ہوگئی ہے اور آج صبح سے ہی عہدیداروں کی میٹنگیں شروع ہوچکی ہیں۔ ابھی کچھ اور رپورٹس کے نتائج آنے والے ہیں اور اگر ان میں سے کچھ کے بارے میں بھی مثبت پایا جاتا ہے تو یہ شہریان کے لئے باعث تشویش ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق ، کورونا سے متاثرہ تمام مریضوں کو این آر آئی بھون کوویڈ کیئر سنٹر منتقل کردیا گیا ہے اور علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں بڑی تعداد میں ناندیڑ سے لوٹے زائرین میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سے ناندیڑ کے گرودوارہ علاقہ کو سیل کرکے وہاں ٹیسٹنگ کی جارہی ہے.

ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی تعداد اب 24 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے دن 3 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے جو کہ پنجاب سے بطور ڈرائیور واپس ہوئے تھے ۔ ناندیڑ میں اب تک مجموعی طور پر 26 کورونا مریض پائے گئے ہیں ، جن میں سے دو کی موت ہوچکی ہے۔(بشمول سیلو کی 55 سالہ خاتون)

ناندیڑ کورونا اپڈیٹ

  • اب تک کل ٹیسٹ : 1120
  • منفی نتائج : 1009
  • انتظار ہے : 65
  • نا اہل نمونے : 05
  • نئے مثبت معاملے : 20 (2 مئی صبح 9 بجے تک)
  • کل مثبت معاملے : 26
  • اموات : 02(بشمول سیلو کی 55 سالہ خاتون)
  • مثبت معاملے : 24

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading