بڑی خبر: ایم جے اکبر کا صحافی پریا رمانی کیخلاف عزت ہتک کا کیس درج

نئی دہلی: مودی حکومت میں وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر نے ’می ٹو‘ کے تحت لگے الزامات پر صفائی دینے کے لیے اب قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔ انھوں نے جنسی استحصال کے الزام لگانے والی ایک صحافی پریا رمانی پر دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں مجرمانہ ہتک عزتی کا کیس کیا ہے۔ کیس کے لیے اکبر نے دہلی لاء فرم کرنجوالا اینڈ کمپنی کی خدمات لی ہیں۔ فرم نے عدالت میں جو وکالت نامہ داخل کیا ہے اس میں اکبر کا کیس لڑنے کے لیے 97 وکیلوں کے نام دیے گئے ہیں۔

>اس پورے معاملے پر سینئر صحافی مرنال پانڈے نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’می ٹو مہم کا پوری دنیا میں یہ اپنی طرح کا پہلا معاملہ ہے۔

Leave a comment