بنگلہ دیش کے کپتان نے نویں نمبرکے کھلاڑی کو سلامی بلے بازی کے لئے کیوں بھیجا؟

ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کپتان مشرف مرتضیٰ نےعجیب وغریب فیصلہ لیا۔ انہوں نے اکثرنویں نمبرپربلے بازی کرنے والے مہدی حسن کولٹن داس کے ساتھ سلامی بلے بازی کے لئے بھیج دیا۔

حالانکہ ویسے ایسا بالکل نہیں تھا کہ بنگلہ دیش کے پاس سلامی بلے بازوں کی کمی تھی بلکہ سومیا سرکاراورامروالقیس کوانہوں نے مڈل آرڈرمیں بلے بازی کے لئے بھیجا، لیکن مہدی حسن کوسلامی بلے بازکے طور پربھیجنے کےپیچھے ان کا خاص مقصد اوروجہ تھی.
دراصل اس میچ کے پہلے مہدی حسن نے ہندوستان کے خلاف ایک ہی میچ کھیلا تھا۔ 21 ستمبرکوکھیلے گئے اس میچ میں مہدی حسن نویں نمبرپربلے بازی کرنے آئے تھے اور ہندوستان کے خلاف اس میچ میں سب سے زیادہ 42 رن بناتے ہوئے بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنائےتھے۔ ظاہرہے کہ یہی بات بنگلہ دیشی کپتان مرتضیٰ کے کے دماغ میں بیٹھ گئی اورانہوں نے مہدی حسن کے ذریعہ ایک بڑا داو کھیل دیا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading