کولکتہ : مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے انتخابی نتائج کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی امیدواروں کی دل کی دھڑکن بھی اتار چڑھاؤ کا شکارہوگئی ہے۔ریاست کے 294 پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی کا آغاز ہوگیاہے اور متعدد مراحل میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی گنتی اتوار کی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے۔۔ تقریبا تمام سیٹوں پر ، کبھی بھارتیہ جنتا پارٹی اور کبھی ترنمول کانگرس سبقت لے رہی ہے۔ آزاد امیدوار بھی کچھ جگہوں پر آگے ہیں۔
ترنمول کانگرس مغربی بنگال میں انتخابی دنگل جیتتی دکھائی دے رہی ہے۔ اتوار کو آنے والے نتائج میں ، ممتا بنرجی کی پارٹی نے دوپہر تک 200 کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) 90 کے آنکڑے تک نہیں پہنچ سکی ہے ۔ واضح ہے کہ ممتا بنرجی مسلسل تیسری بار بنگال کی وزیر اعلیٰ بننے جارہی ہیں۔
کس کو کتنی سیٹیں
پارٹی———— سیٹیں
ٹی ایم سی ———— 204
بی جے پی———– 85
کانگرس————– 1
دیگر—————– 2
گنتی سے پہلے ایگزٹ پول میں ، متعدد سروے ایجنسیوں نے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنانے کا دعوی کیا تھا ، جبکہ کچھ ایجنسیوں نے ممتا بنرجی کی واپسی کی پیش گوئی کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی سے قبل دونوں جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گی۔