بمبئی ہائی کورٹ کا ایف ڈی اے کی کارروائی پر سخت اعتراض، فوری لائسنس منسوخی پر سوالات

ممبئی: فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی جانب سے کی جانے والی سخت کارروائی پر بمبئی ہائی کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اسپتال یا ادارے کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کرنے سے پہلے اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

ایک عرضی کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس رویندر گھوگے کی سربراہی والی بنچ نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی اسپتال کا لائسنس اچانک منسوخ کر دیا جائے تو وہاں زیرِ علاج مریضوں کا کیا ہوگا؟ کیا انہیں علاج ادھورا چھوڑ کر اسپتال سے نکلنا پڑے گا؟ عدالت نے اس پہلو پر بھی تشویش ظاہر کی۔

عدالت نے کہا کہ اگرچہ بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کرنا ایف ڈی اے کا اختیار ہے، لیکن کسی ادارے یا اسپتال کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مناسب موقع دینا اور ضروری مہلت فراہم کرنا قدرتی انصاف کے اصولوں کا تقاضا ہے۔

یہ معاملہ نوی ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کا لائسنس ایف ڈی اے کی جانب سے منسوخ کیے جانے کے بعد عدالت پہنچا۔ ہوٹل انتظامیہ نے اس فیصلے کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جہاں اس معاملے کی سماعت جاری ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading