ناندیڑ: 12 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) جاریہ اسمبلی انتخابات کے دوران سوشل میڈیا کا بڑے پیمانے پر سیاسی پارٹیوں کے لیڈران ‘عہدیداران اور ورکرس استعمال کرکے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں اس کے علاوہ اپنے مخالف امیدواروں اورانکے قائدین کے خلاف بھی متنازعہ مواد بھیج رہے ہیں اس لئے محکمہ انتخابات نے بغیراجازت سوشل میڈیا پر تشہیرکرنے کے معاملے میں گزشتہ روز 13 افراد کونوٹس جاری کی ہے جن میں 11گروپ ایڈمین ہے ۔
اس کاروائی سے سوشل میڈیا چلانے والوں میں ہلچل مچ گئی ہے ۔سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کے لئے ناندیڑضلع میں محکمہ الیکشن نے کنٹرول کمیٹی تشکیل دی ہے۔تشہیرکےلئے یوٹیوب کا استعمال کرنے کے معاملے میں محکمہ انتخابات نے 12 واٹس ایپ گروپ کے ایڈمین سمیت 7 امیدواروں کو نوٹسیں روانہ کی تھی ۔اس کے علاوہ اگر شہریان سوشل میڈیا پرانتخابی تشہیرکرتے ہیں توانکے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔ اگر سوشل میڈیا پر بغیراجازت تشہیرکی گئی توتمام اخراجات امیدوار کے حساب میں جوڑدئےے جائیںگے ۔ اس طرح کی اطلاع کنٹرول کمیٹی کے صدر ارون ڈونگرے ضلع کلکٹر نے دی ۔
اسلئے محکمہ انتخاب کنٹرول کمیٹی نے سوشل میڈیا پرکڑی نظررکھتے ہوئے گزشتہ روز جمعہ کو مزید11 افراد کونوٹس جاری کی ہے ۔ڈسٹرکٹ میڈیا کنٹرول کمیٹی کی جانب سے انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پرتشہیر و اشتہارات ودیگر مواد ارسال کرنے کیلئے اجازت لینا لازمی ہے۔اس طرح کی واضح ہدایت کے باوجود کچھ افراد بغیر اجازت سوشل میڈیا پرتشہیرکررہے ہیں اورامیدوار کے انتخابی جلسہ و دیگرتائیدی پوسٹر وبینرس واٹس ایپ اور فیس بک کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا ذرائع پر شیئر کررہے ہیں ۔
جمعہ کے دن پونم تائی متر گروپ کے رکن مادھو پاٹل ڈھگے ‘ سنیل پاٹل چوہان اور ویکاس کرشنورے ‘ پونم تائی متر گروپ ایڈمین ‘ دتا گروپ ایڈمین ‘تیاری نائیگاوں ودھان سبھاالیکشن گورپ ‘پردیپ پاٹل پاوڑے و سائی ناتھ شرپورے گروپ ایڈمین ‘بی جے پی سوشل میڈیا نائیگاوں گروپ‘ ہوٹالکر گجانن اور آکاش پاٹل متر منڈل گروپ ‘چترورنگ کامڑے وعمران علی گروپ ایڈمین کے علاوہ وویک مورے دیشمکھ کو فیس بک پر پوسٹ کے ضمن میں انتظامیہ نے نوٹس جاری کی ہے ۔