ناندیڑ:بزم نور ناندیڑ کی جانب سے 48 ویں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کے ضمن میں ایک میٹنگ غلام محمد قادری صاحب کے مکان پر بتاریخ 16 اگست 2026 کو منعقد ہوئی۔ جس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں سے متعلق غور و خوص کیا گیا اور امسال مندرجہ ذیل پروگرام ترتیب دیے گئے ۔
1) گھروں پر پرچم لگانے کے لئے مفت پرچم تقسیم کئے جائیں ۔
2) آٹو رکشہ پر لگانے کے لیے چھوٹے پرچم تقسیم کئے جائیں.
3) مکانوں- دکانوں میں لگانے کے لئے اسٹیکر تقسیم کئے جائیں .
4) بیچیس تقسیم کئے جائیں.
5) شب میلاد آن لائن فیس بک پیج پر محفل نعت کا اہتمام کیا جاۓ۔
6) گاڑی پورہ ، برقی چوک و اتوارہ میں روشنائی کی جاںٔے۔
مندرجہ بالہ اشیاء غلام محمد قادری صاحب کے مکان، چھوٹی درگاہ ، گاڑی پورہ، ناندیڑ سے حاصل کریں۔
منجانب:اراکین ” بزم نور” ناندیڑ۔