بریکینگ نیوز: ناندیڑ میں این آئی اے کی کاروائی،پی ایف آئی رکن حراست میں

ناندیڑ: 22؍ستمبر(ورق تازہ نیوز)نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)نے ٹیرر فنڈنگ کیس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں کے خلاف ملک بھر میں چھاپے مارے

ناندیڑ میں بھی پی ایف آئی کے ایک رکن معراج انصاری کو اے ٹی ایس نے این آئی اے کی اطلاع پر کل رات دیگلور ناکہ علاقے سے گرفتارکیا ہے۔رات سے ہی اے ٹی ایس دفتر میں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یہ ساری کارروائی اے ٹی ایس خفیہ طریقے سے کررہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پربھنی سے 4نوجوانوں کوحراست میں لیاگیا ہے ۔

آج 22.09.2022 کو صبح 05بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پربھنی شہرسے پی ایف آئی کے کارکنان 1۔عبدالسلام عبدالقیوم (ضلع صدر)، لوک مانیہ نگر، پربھنی۔ 2۔محمد عبدالکریم، محمد عبدالحلیم، مومن پورہ، پربھنی .3۔ محمد جاوید محمد شبیر انصاری ، مومن پورہ پربھنی، 4۔ محمد نثار محمد عبدالرشید ساکن   ذاکر حسین نگر پربھنی کوگرفتار کیاگیا ہے

https://fb.watch/fH-btNGf6a/

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading