سہارنپور:(ایجنسیز)دلتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر آزاد پر سہارنپور کے دیوبند میں جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ کار سوار حملہ آوروں نے چندر شیکھر آزاد پر اچانک گولی چلا دی۔حملے میں چندر شیکھر آزاد کو گولی لگی،
جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں جلد بازی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر اور ایس ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ چندر شیکھر آزاد اپنے کارکنوں کے ساتھ قافلے میں شامل ہو کر اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے۔
واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے بتایا کہ ایک کار میں سوار مسلح افراد نے چندر شیکھر آزاد کے قافلے پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں ایک گولی چندر شیکھر آزاد کو چھو کر نکل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک چندر شیکھر ٹھیک ہیں اور انہیں علاج کے لیے سی ایچ سی لے جایا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔