کان میں ایئرفون لگا کر اجمیر شریف درگاہ میں خاتون نے لگائے ٹھمکے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ

مذہبی مقامات پر رقص کیے جانے کا معاملہ کئی بار سرخیاں بن چکا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ گزشتہ دنوں اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں دیکھنے کو ملا۔ درگاہ میں ایک خاتون کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور ایک نیا ہنگامہ بھی برپا ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے کان میں ایئر فون لگایا ہوا ہے اور وہ ٹھمکے لگا رہی ہے۔

درگاہ کے خادموں کا کہنا ہے کہ یہاں کئی طبقات کے لوگ آتے ہیں، یہ لوگوں کی عقیدت کا مقام ہے نہ کہ ڈانس اکیڈمی، خادموں نے خاتون پر سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ویڈیو اجمیر شریف درگاہ کے اندر جھالرا کی بتائی جا رہی ہے۔ درگاہ کے اندر رقص کی ویڈیو دیکھنے کے بعد درگاہ کے خادمان شدید ناراض ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو کی مذمت کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ درگاہ میں درگاہ کمیٹی کی طرف سے قابل اعتراض عمل پر نظر رکھنے کے لیے ملازمین مقرر کیے گئے ہیں، لیکن کسی بھی ملازم یا چپراسی کی نظر اس خاتون کی طرف نہیں گئی۔ نہ ہی کسی نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی، اور نہ ہی اس کے آس پاس سے گزرنے والوں نے ہی کوئی اعتراض ظاہر کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading