بریکینگ نیوز:ایران کا اسرائیل پر جوابی بیلسٹک میزائل حملہ

ایران کے اسرائیل پر تازہ ترین بیلسٹک میزائل حملے میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی افراد اسرائیل کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔تل ابیب کے اچیلوف ہسپتال میں 18 افراد زیر علاج ہیں۔ جبکہ پیٹہ ٹکوا میں بیلنسن ہسپتال میں سات افراد زیر علاج ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

رامت گان میں شیبا ہسپتال 15 مریضوں کا علاج کر رہا ہے، جن میں تشویشناک حالت والے مریض بھی شامل ہیں۔زخمی افراد کو چھرے لگنے، دھواں بھرنے اور دھماکے سے پہنچنے والے صدمے کے لیے ہسپتال لایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل میں درجنوں اہداف، عسکری و فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔‘بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپریشن کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔۔ اسرائیلی میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ میزائلوں کو اسرائیلی فضائی اور میزائل ڈیفنس نے روکا اور تباہ کر دیا، جبکہ کم از کم ایک میزائل وسطی تل ابیب میں گرا ہے۔

ادھر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے دوسرے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ’طاقت کے ساتھ جواب دیں گی۔‘اسرائیل کی قومی ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے میٹروپولیٹن علاقے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں ہسپتال منتقل کیا جایا جا رہا ہے۔اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بیان میں کہا ہے ان زخمیوں میں سے ایک کو زیادہ زخم آئے ہیں جبکہ دیگر چار چھرے لگنے سے ’معمولی زخمی‘ ہوئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading