ناندیڑ سے ممبئی کے لیے وندے بھارت ایکسپریس جلد چلے گی

ممبئی:(ورق تازہ نیوز)جالنا وَندے بھارت ایکسپریس کا دائرہ اب حضور صاحب ناندیڑ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ریلوے بورڈ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اس کی اطلاع دی ہے۔ٹرین نمبر 20705 ناندیڑ سے ممبئی کے لیے بدھ کے علاوہ ہر روز صبح 5 بجے روانہ ہوگی۔

یہ ٹرین پربھنی، جالنا، اورنگ آباد، انکائی، منماڑ، ناسک، کلیان اور تھانے کے راستے دوپہر2:25 بجے سی ایس ٹی ممبئی پہنچے گی۔وہیں، ٹرین نمبر20706 ممبئی سے ناندیڑ کے لیے جمعرات کے علاوہ ہر روز دوپہر 1:10 بجے روانہ ہوگی اور اسی راستے سے ہوتے ہوئے رات 10:50 بجے ناندیڑ پہنچے گی۔

اس ٹرین میں 8 اے سی چیئر کار کوچز ہوں گے۔گزشتہ ایک سال سے میں نے مسلسل **مرکزی وزیرِ ریلوے اشونی ویشنو** سے ممبئی-جالنا وَندے بھارت ایکسپریس کو ناندیڑ تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا تھا، جو اب کامیاب ہوا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading