ناندیڑ:11. آگست۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے آج 11 اگست کو ایک احکام جاری کرتے ہوئے مطلع کیا ہیکہ اب ناندیڑ ضلع میں دوکانیں اور کاروبار کو جاری رکھنے کے اوقات میں آج 11 اگست سے مزید دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اب ناندیڑ ضلع میں کاروبار صبح 9 تا شب 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔پیر تا جمعہ تک ہی کاروبار کھلے رہیں گے۔ کافی دنوں سے تاجر دوکانوں کے اوقات میں توسیع کا مطالبہ کر رہے تھے۔
