ناندیڑ۔6۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)آج شام پانچ بجے تک ناندیڑضلع میں ایک بھی نیا مریض نہیں پایاگیاتھا لیکن آج شب ساڑھے سات بجے سیول اسپتال ناندیڑ نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناندیڑشہر میں آج ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ۔

شہر کے ابچل نگر کے ساکن 56 سالہ شخص کی کورونا رپورٹ آج پازیٹیو آئی ہے ۔ وہ 3مئی سے این آر آئی یاتری نواس میں قرنطینہ میں تھا لیکن آج صبح ساڑھے آٹھ تا نو بجے اسکی حالت تشویشناک ہوگئی تھی اسلئے اسپتال منتقل کیاجارہارتھا کہ راستے میں اسکی موت ہوگئی ۔
آج شام اسکی کورونا رپورٹ پازیٹیوآئی ہے ۔ اس طرح ناندیڑضلع میں اب تک کورونامتاثرین افراد کی تعداد35ہوگئی ہے ۔