نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) دہلی سرکار نے کورونا وائرس انفیکشن سے صحت مند ہونے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کے جو متاثرین ٹھیک ہو چکے ہیں اور ان کی کورنٹن کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے، انہیں گھر جانے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ان جماعت والو ں میں سے جن پر بھی مقدمہ ہے ان پر دہلی پولیس کی کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو پولیس حراست میں بھیجے اور باقی کو گھر جانے دے۔غور طلب ہے کی مارچ کے آخر میں نظام الدین مرکز سے یا کچھ دوسری جگہوں سے چار ہزار سے زیادہ جماعتی پھنسے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک ہزار سے زیادہ کورونا متاثرہ پائے گئے تھے، باقی لوگوں کو مختلف کوررنٹن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ ان تمام نے حضرت نظام الدین مرکزمیں منعقد مذہبی پروگرام’جوڑ‘ میں شرکت کی تھی۔