پلاموں ضلع جھارکنڈ: (قومی آوازبیورو)واقعہ کے بعد نکسلیوں نے وہاں ایک پرچہ بھی چھوڑا ہے جس میں ووٹنگ کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق نکسلیوں کی جانب سے چھوڑی گئی اس چٹھی میں انتخابات کو لے کر غصہ ظاہر کیا گیا ہے۔
جھارکھنڈ: پلاموں میں بی جے پی دفتر کو نکسلیوں نے بم سے اڑایا، لوگوں میں دہشت
جھارکھنڈ کے پلاموں ضلع واقع بی جے پی دفتر کو نکسلیوں نے بم سے اڑا دیا ہے۔ واقعہ پلاموں کے ہریہر گنج کا ہے۔ واقعہ کے بعد نکسلیوں نے وہاں ایک پرچہ بھی چھوڑا ہے جس میں ووٹنگ کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق نکسلیوں کی جانب سے چھوڑی گئی اس چٹھی میں انتخابات کو لے کر غصہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس چٹھی میں کہا گیا ہے کہ جب انتخاب آتے ہیں تبھی لیڈران عوام کی تکلیف، بھکمری، بے روزگاری، بدعنوانی، غریبی اور عدم غذائیت کی بات کرتے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس چٹھی میں رافیل گھوٹالہ، وجے مالیہ، نیرو مودی اور نوٹ بندی کا بھی تذکرہ ہے۔ بم دھماکے کے بعد پورے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے۔ لوگوں نے واقعہ کی جانکاری پولس کنٹرول روم کو دی۔
congress
bjp
General Election
Lok Sabha Election
Political News