ویڈیو… قنوج کی ریلی میں گھسا سانڈ، اکھلیش نے یوگی پر چلائے طنز کے تیر

قنوج: (قومی آواز نیوز بیورو) اتر پردیش میں آوارہ جانوروں کی دہشت کا جیتا جاگتا نمونہ جمعرات کو ایس پی-بی ایس پی کی ریلی میں دیکھنے کو ملا۔ قنوج میں اتحاد کی ریلی سے پہلے ایک سانڈ گھس آیا جس سے افرا تفری مچ گئی۔

ویڈیو

ذرائع کے مطابق اس دوران ایک بہادر شخص نے اس سانڈ کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جس میں وہ زخمی ہو گئے۔ بعد میں یہاں بی ایس پی سپریمو اور قنوج سے امیدوار ڈمپل یادو کے ساتھ ریلی میں پہنچے سماجوادی پارٹی سربراہ و اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اس واقعہ سے متعلق یو پی کی بی جے پی حکومت پر زبردست طنز کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں نہیں پتہ تھا کہ کوئی شکایت لے کر پہلے ہی پہنچ جائے گا۔ شاید اسے (سانڈ) لگا کہ ہردوئی سے کوئی ہیلی کاپٹر آنے والا ہے، اور وہ اپنی شکایت لے کر آ گیا۔‘‘

اکھلیش نے اس واقعہ کے تعلق سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کچھ تصویریں شیئر کیں۔ اس تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ’’اگر یوگی حکومت سیاسی پروگراموں میں سانڈ کو گھسنے سے نہیں روک پا رہی ہے تو غریب کسانوں کا کیا حال ہو رہا ہوگا، یہ بس وہی جانتے ہوں گے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’21 مہینوں میں ہم نے ایکسپریس وے بنایا تھا، لیکن گزشتہ 2 سالوں میں عوام 5 کروڑ آوارہ جانوروں سے پریشان ہو گئی ہے۔‘‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading