ممبئی: (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں 29 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر عہدے کے لیے ریزرویشن کی قرعہ اندازی کے نتائج باضابطہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس قرعہ اندازی کے تحت مختلف شہروں میں میئر کا عہدہ جنرل، او بی سی، درج فہرست ذات (SC) اور درج فہرست قبائل (ST) کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت کے اعلان کے مطابق ریزرویشن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. چھترپتی سنبھاجی نگر: جنرل (خاتون)
2. نوی ممبئی: جنرل
3. وسئی۔ویرار: جنرل
4. کلیان۔ڈومبیولی: درج فہرست قبائل
5. کولہا پور: او بی سی
6. ناگپور: جنرل
7. برہن ممبئی: جنرل
8. سولاپور: جنرل
9. امراوتی: جنرل (خاتون)
10. اکولا: او بی سی (خاتون)
11. ناسک: جنرل
12. پمپر ی۔چنچوڑ: جنرل
13. پونے: جنرل
14. الہاس نگر: او بی سی
15. تھانے: درج فہرست ذات
16. چندرپور: او بی سی (خاتون)
17. پربھنی: جنرل
18. لاتور: درج فہرست ذات (خاتون)
19. بھونڈی۔نظام پور: جنرل
20. مالیگاؤں: جنرل
21. پنویل: او بی سی
22. میرا۔بھائندر: جنرل
23. ناندیڑ۔واگھالا: جنرل
24. سانگلی۔مرج۔کپواڑ: جنرل
25. جلگاؤں: او بی سی (خاتون)
26. اہلیانگر: او بی سی (خواتین)
27. دھولیہ: جنرل (خواتین)
28. جلنا: درج فہرست ذات (خواتین)
29. اچلکرنجی: او بی سی
اس ریزرویشن قرعہ اندازی کے اعلان کے بعد ریاست بھر کی سیاسی جماعتوں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ میونسپل سیاست میں ممکنہ تبدیلیوں کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ میئر کے عہدے کے لیے امیدواروں کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر اس اعلان کے دور رس اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔