ناندیڑ کے لیے خصوصی ریل گاڑیوں کا اعلان

دہلی، ممبئی اور چندی گڑھ سے چلیں گی خصوصی ٹرینیں
ناندیڑ، 21 جنوری:** ‘ہند دی چادر’ سری گرو تیغ بہادر صاحب جی کے 350ویں شہیدی سماگم کے موقع پر ناندیڑ میں 24 اور 25 جنوری 2026 کو خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں اور مسافروں کی اضافی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے ’ٹرین آن ڈیمانڈ‘ (TOD) کے تحت ممبئی، چندی گڑھ اور دہلی (حضرت نظام الدین) سے ناندیڑ کے لیے خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

نٹرل ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق، شمالی ہند سے آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے 23 اور 24 جنوری کو دوپہر 12:30 بجے خصوصی ٹرین ناندیڑ کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین حضرت نظام الدین، پانی پت، آگرہ کینٹ، ویرانگنا لکشمی بائی جھانسی، بینا، بھوپال، اٹارسی، کھنڈوا، بھساول، جلگاو¿ں، چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنا، پربھنی اور پورنا کے راستے اگلے دن دوپہر 4:20 بجے ناندیڑ پہنچے گی۔


چندی گڑھ تا ناندیڑ (ٹرین نمبر 04524/04523) اور حضرت نظام الدین تا ناندیڑ (ٹرین نمبر 04494/04493) دو ریزروڈ سپر فاسٹ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ چندی گڑھ سے 23 اور 24 جنوری کو صبح 5:40 بجے روانہ ہونے والی ٹرین امبالہ، پانی پت، دہلی صفدرجنگ، آگرہ، ویرانگنا لکشمی بائی جھانسی، بھوپال، اٹارسی، کھنڈوا، بھساول، جلگاو¿ں، منماڑ، چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنا، پربھنی اور پورنا کے راستے سفر کرتے ہوئے اگلے دن دوپہر 1:30 بجے ناندیڑ پہنچے گی۔ممبئی سے بھی خصوصی ریل گاڑی چلائی جائے گی۔ لوک مانیا تلک ٹرمینس (ممبئی) تا ناندیڑ خصوصی ٹرین (نمبر 01041/01042) 23 اور 24 جنوری کو دوپہر 3:30 بجے ممبئی سے روانہ ہوگی اور اگلے دن علی الصبح 4:00 بجے ناندیڑ پہنچے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading