بریکنگ نیوز: دنیا کے بیشتر حصوں میں واٹس ایپ ، انسٹاگرام اچانک بند

صارفین نے ٹویٹ کیا ، واٹس ایپ پر کوئی پیغامات نہیں پہنچائے جارہے ہیں ، جبکہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر کوئی ویڈیو یا فوٹو لوڈ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

دنیا بھر میں فیس بک کی ملکیتی ایپس واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس بند ہوگئی ہے۔


رپورٹس کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر نہ لاگ ان ہو پارہے ہیں اور نہ سروسز استعمال کر پارہے ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ کام کے مطابق دنیا بھر میں صارفین کو مذکورہ ایپس استمعال کرنے میں مسائل پیش آرہے ہیں۔

بعض صارفین نے فیس بک اور فیس بک میسینجر کی بندش کی بھی شکایت کی ہے۔

انسٹاگرام پر لاگ ان ہونے کی کوشش پر ’سرور ایرر‘ کا پیغام شو ہو رہا ہے جب کہ فیس بک صارفین نے بھی شکایت کی ہے کہ وہ بھی لاگ ان ہونے کی کوشش پر ’ایرر‘ کا سامنا کر رہے ہیں۔