بریکنگ : فلسطینی صدر روس کا دورہ کر سکتے ہیں، رپورٹس

برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز نے روسی ادارے آر بی سی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کوشش کی جا رہی ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس روس کا دورہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ فلسطیبی قیادت غرب اردن کنٹرول کرنے والی فلسطیبی اتھارٹی، جس کے صدر محمود عباس ہیں، اور غزہ کی پٹی پر برسراقتدار حماس میں بٹی ہوئی ہے۔ماسکو میں فلسطینی سفیر عبدالحافظ کے مطابق ’ایک معاہدہ ہوا ہے کہ محمود عباس ماسکو آئیں گے۔‘ان کے مطابق ’ہم کریملن کی جانب سے باضابطہ بیان کا انتظار کر رہے ہیں کہ یہ دورہ کب ہو گا۔‘

خلاصہ

  1. اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف بھرپور قوت کا استعمال کرے گا اور یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہر حد تک جائے گا
  2. اسرائیل پر حماس کے حملے کے نتیجے میں اب تک 900 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں
  3. اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری کے نتیجے میں اب تک 690 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں
  4. حماس کی جانب سے درجنوں اسرائیلی شہریوں کو اغوا کیا گیا ہے جن کے اہلخانہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
  5. حماس کی جانب سے اسرائیلی فضائی بمباری کے ردعمل میں اغوا کیے جانے والے اسرائیلی افراد کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے
  6. اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی پٹی کے مکمل محاصرے کا حکم دیا ہے اور فلسطینی عوام کے لیے خوراک، ایندھن، بجلی اور پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading