اسرائیلی فوج نے غزہ چھوڑنے والے کسی بھی فلسطینی کو مصر جانے کا مشورہ دیا ہے۔لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہیچٹ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ رفح کا سرحدی راستہ اب بھی کھلا ہے۔ جو کوئی بھی باہر نکل سکتا ہے، میں انھیں غزہ سے جانے کا مشورہ دوں گا۔‘مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحدی راستہ عام طور پر غزہ کے شہریوں کے لیے ایک لائف لائن ہے۔
خلاصہ
- اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف بھرپور قوت کا استعمال کرے گا اور یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہر حد تک جائے گا
- اسرائیل پر حماس کے حملے کے نتیجے میں اب تک 900 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں
- اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری کے نتیجے میں اب تک 690 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں
- حماس کی جانب سے درجنوں اسرائیلی شہریوں کو اغوا کیا گیا ہے جن کے اہلخانہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
- حماس کی جانب سے اسرائیلی فضائی بمباری کے ردعمل میں اغوا کیے جانے والے اسرائیلی افراد کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے
- اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی پٹی کے مکمل محاصرے کا حکم دیا ہے اور فلسطینی عوام کے لیے خوراک، ایندھن، بجلی اور پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے