باندرہ معاملے پر شاہ کی ٹھاکرے سے گفتگو

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کورونا عالمی وبا کے پیش نظر پورے ملک مین نافذ مکمل لاک ڈاؤن کے درمیان مہاراشٹر کے باندرہ میں سوشل ڈسٹینسِنگ قائم کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں عوام کے اپنے آبائی ریاستوں کو جانے کے لیے سڑکوں پر اترنے کے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے بات کی ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اس رپورٹ کے پیش نظر مسٹر شاہ نے مسٹر ٹھاکرے سے ٹیلیفون پر بات کی اور باندرہ میں بڑی تعداد میں عوام کے سڑکوں پر اترنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے واقعات سے کورونا کے خلاف ملک کی لڑائی کمزور ہوتی ہے۔ انتظامیہ کو اس طرح کے واقعات پر پابندی عائد کرنے کے لیے پوری طرح مستعد رہنا ہوگا۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت کو مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کروائی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading