ممبئی :30ستمبر(ور ق تازہ نیوز) مہاراشٹراسمبلی انتخابات کےلئے آج ریاست کی برسراقتدار شیوسینااور بی جے پی میں اتحاد ہوگیا ہے ۔دونوں پارٹیوں نے مشترکہ پریس نوٹ جاری کرت ہوئے اتحاد کااعلان کیا ہے مگر دونوں کتنی نشستوں پر مقابلہ کریںگی اس فارمولہ کاکوئی ذکر نہیں ہے ۔
ان دونوںنے اپنی حلیف جماعتوں کو بھی کچھ سیٹیں چھوڑی ہیں۔آج رات تک امیدواروں کی فہرستوں کااعلان بھی متوقع ہے ۔مشترکہ پریس نوٹ حسب ذیل ہے۔
