بابری مسجد کی بازیابی کےلئے 6ڈسمبر کوناندیڑ میں مسلم متحدہ محاذ کے بینرتلے کُل جماعتی دھرنا

ناندیڑ:25نومبر ۔(ورق ِ تازہ نیوز)ہرسال کی طرح امسال بھی 6ڈسمبر کو بابری مسجدکی بازیابی اورمسجد کوشہید کرنے والے فرقہ پرستوں کی مذمت میں ضلع کلکٹرآفس پر مختلف سیاسی ‘سماجی‘اورمذہبی تنظیموں کی جانب سے دھرنا دیاجاتا ہے اورمطالباتی میمورنڈم پیش کئے جات ہیں چنانچہ اسی ضمن میں مسلم متحدہ محاذ ناندیڑ کے زیراہتمام آج بروز اتوار بعد نمازظہر بمقام فاطمہ گرلز ہائی سکول ‘گاڑے گاو¿ں روڈ ناندیڑ میں ایک مشاورتی اجلاس رکھاگیا ۔اجلاس محاذ کے صدر ایڈوکیٹ ایم۔زیڈ۔صدیقی اور حضرت مولانا مفتی محمدخلیل الرحمن صاحب قاسمی کی سرپرستی میں رکھاگیا جس میں ضلع اورشہر کی بھی سماجی اور مذہبی انجمنوں کے ذمہ دارانن نے شرکت کی ۔بہ اتفاق آراءطئے ہوا کہ مسلم متحدہ محاذ ناندیڑ کے بینر تلے تمام مذہبی ‘سماجی انجمنوں کی جانب سے 6 ڈسمبر کوبابری مسجد کی بازیابی کےلئے دھرنا دیں گے اور انتظامیہ کے معرفت حکومت کو ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کیاجائے گا۔ اس اجلاس کی نظامت ایڈوکیٹ محمدنصیرالدین فاروقی نے کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading