ناندیڑمیں آل انڈیا غیرطرحی نعتیہ مشاعرے کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:25نومبر ۔(ورق ِ تازہ نیوز) ”ورق تازہ“ سلور جوبلی تقاریب کاسلسلہ یکم مئی 2108ءسے جاری ہے ۔ان تقاریب کی ایک اہم کڑی کے طور پر بروز ہفتہ 24 نومبر کوشب ساڑھے نو بجے بزرگ شاعر عبدالغفارراہی کی نگرانی میں ایک آل انڈیاغیرطرحی نعتیہ مشاعرہ کاکامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ عالی جناب سید شاہ محمدنصیرالدین المداری المکھاشاہی (سجادہ نشین ومتولی حضرت مخدوم میراں مکھاشاہ ولیؒ ناندیڑ) اورعالی جناب نریندر چوہان کے ہاتھوں روزنامہ ”ور ق تازہ‘’ کے خصوصی کثیررنگی ”نور ِ کائنات سپلیمنٹ“ کااجراءبھی عمل میں آیا ۔ جماعت اسلامی ہند کے دفتر واقع نئی آبادی میں منعقد ہونے والے مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف شاعرو ناظم مشاعرہ فیروز رشید© اوررشید میمن نے انجام دئےے ۔ مہمان شعراءمیں جالنہ سے شمس جالنوی ‘عبدالرزاق رہبر ‘ برہانپور سے جمیل انصاری ‘حیدر آبا دسے ڈاکٹر معین امراور ڈاکٹر عبدالسمیع نعیم ‘جنتور سے سلیم رشیدی اور پربھنی سے پیر محمد علی نعیمی نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ مقامی میزبان شعراءمیں عبدالغفارراہی ‘ الحاج کمال الدین صدیقی ساجد‘مولانامحمدشمس الدین صدیقی ‘پروفیسر یونس فہمی ‘ ڈاکٹرفہیم احمدصدیقی ‘ فیروز رشید ‘ محمود علی سحر ‘ذکی احمد ذکی ‘ محی الدین مکرم اوررشید میمن نے عشق ِ رسول اللہ میںڈوبا ہوا کلام پیش کیا ۔ شمس جالنوی ‘جمیل انصاری ©‘ڈاکٹرعبدالسمیع نعیم ‘فیروز رشید کوسامعین نے باربار سنااور خوب داد دی۔audiance

IMG_20181124_2210501

”ورق تازہ“ کے سلورجوبلی سال میںداخل ہونے پر شہر کی معروف وادبی انجمن کہکشان ادب کی جانب سے اخبار کے مدیراعلیٰ محمدتقی کوفیروزرشید اوررشید میمن نے تہنیت پیش کی ۔ یہ غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ ورق تازہ سلورجوبلی تقاریب استقبالیہ کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے منعقد کیاگیا ۔کمیٹی کے کارگزار صدر نریندر چوہان ‘ نائب صدور محمدشفیع احمدقریشی(سابقہ ڈپٹی میئر) ‘ الحاج عبدالوحید انجینئر‘ مدیر نقی شاداب ‘سابق ڈپٹی میئر نظیراحمدبابا‘ قاضی امین الدین ‘ خواجہ منیرالدین ‘محمدشفیع الدین چشتی‘ نعیم خان‘یوسف خاں پٹیل ‘ڈاکٹرمحمدآصف’ایڈوکیٹ شاہد‘محمدصادق ‘ ظہیرالدین بابر کے علاوہ کثیرتعداد میں شمع رسالت مآب کے پروانوں نے شرکت کی ۔ محمدتقی کے شکریہ پرشب ساڑھے بارہ بجے مشاعرے کا اختتام عمل میں آیا ۔آخر میں الحاج کمال الدین صدیقی ساجد نے دُعا کی ۔

IMG_20181124_2218044.jpg

IMG_20181124_2229507

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading