ناندیڑ:25نومبر ۔(راست) یکم ڈسمبر بروز ہفتہ بوقت شب ساڑھے آٹھ بجے سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ کاانعقاد کیا جارہاہے جس میں حیدرآباد سے مسرور عابدی صاحب ‘ طیب پاشاہ قادری ‘عبدالرشید ارشد ‘ ناصرخان نعمت مصباحی ‘ نظام آباد سے جمیل نظام آبادی ‘کبیر احمدشکیل ‘ اشفاق اصفی ‘ جلال اکبر ‘ عبدالخالق اسرار ‘ڈاکٹر رضی شطاری ‘تمیم نظام آبادی ‘ کولہاپور سے ابراہیم فیض ‘پربھنی سے پیر محمدعلی نعیمی ] دیگلور سے قاضی ادریس علی سحر ‘اورقاسم انجینئر شرکت کریں گے۔ساتھ ہی تمام مقامی شعرابھی بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ مشاعرہ بمقام خانقاہ نقشبندیہ خالدیہ(المنزلی )دوسری منزل عائشہ حسین فنکشن ہال ‘دیگلورناکہ ناندیڑ میں ہوگااورداعی محمدعبدالرحمن صدیقی ایڈوکیٹ ہیں۔
طرح:عقل وادراک ِ بشر سے ماورا سرکار ہیں
ماورا ۔قافیہ۔سرکارہیں۔ردیف