ای پی ایف او اراکین کے لیے خوشخبری اب پی ایف کھاتے سے نکال سکیں گے 100 فیصد رقم

نئی دہلی: دیوالی سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سے کروڑوں ملازمین کےلیے ایک بڑی راحت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سب سے بڑے ادارے، ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے ایکاہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے اراکین کو پی ایف کھاتے سے مکمل رقم نکالنے کیاجازت دے دی ہے۔ اب ملازمین اپنے کھاتے میں موجود پوری رقم، یعنی ملازماور آجر دونوں کے حصے کی جمع شدہ رقم، نکال سکیں گے۔

یہ فیصلہ مرکزی ٹرسٹیبورڈ (سی بی ٹی) کی 238ویں میٹنگ میں کیا گیا جو پیر کے روز نئی دہلی میںمنعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر محنت و روزگار منسکھ مانڈویہ نے کی۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلوں کو منظوری دی گئی جن میں سب سے نمایاں فیصلہ پی ایف رقم کی مکمل نکاسی سے متعلق تھا۔ اس قدم سے ملک بھر کے سات کروڑ سے زیادہ ای پی ایف اراکین کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔اب تک پی ایفکھاتے سے پوری رقم صرف دو صورتوں میں نکالی جا سکتی تھی، پہلی صورت بےروزگاری کی حالت میں اور دوسری ریٹائرمنٹ کے وقت۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading