بھارت کی جانب سے کی گئی ایئر سٹرائیک کے بعد پاکستان کو ایران سے بھی ایسے ہی حملے کا ڈر ستا رہا ہے۔اس خوف کو دور کرنے کے لئے پاکستان کے ریلوے وزیر شیخ رشید منگل کو ایران کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر ایران کے صدر حسن روحانی کو اپنے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام دینے گئے ہیں۔ دریں اثنا، رشید ایرانی صدر حسن روحانی سے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں بھی بات کریں گے۔
در اصل بھارت کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے ٹھیک ایک دن پہلے یعنی 13 فروری، 2019 کو ایران میں بھی ایک خود کش بم دھماکہ ہوا، جس میںآئی آر جی سی کے جوانوں کو لے جا رہی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اس حملے میں 27 گارڈز ہلاک ہو گئے۔
حملے کے بعد آئی آر جی سی کے کمانڈر ان چیف محمد علی جعفری نے کہا کہ اس سے پہلے ایران اپنا بدلہ لے، پاکستان کو اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف فورا کارروائی کرنی چاہئے۔ایرانی میڈیا میں چھپے سرکاری بیانات کے مطابق پاکستان کو خبر دار کیا گیا تھا اگر وہ جیش محمد-امام عدل کو سزا دینے میں ناکام رہا تو ایران بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔وہیں، ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس ارگاچی نے کچھ دن پہلے ہی ٹویٹ کیا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں ایران اور ہندوستان دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
#Tehran #SheikhRasheedAhmad #Pakistan #Departs #Iran #LeadershipOnIndia Sheikh Rasheed Ahmad – Online