اہم خَبر: یوگی راج میں گایوں پر پھر برپا ہوا قہر، بھوک سے مر گئیں کئی گائیں

اتر پردیش: بھوک سے گئوشالہ میں کئی گایوں کی موت

اتر پردیش کے گئو شالاؤں میں گایوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ بارہ بنکی واقع صفدر گنج کا ہے جہاں چارہ نہیں ملنے سے کئی گایوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ الزام دیہی لوگوں نے عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ گاؤں والوں کے الزام میں اگر سچائی ملی تو قصورواروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں