اہم خبر: گڑھ چرولی میں نکسلی حملہ، 16جوان شہید

ناگپور،یکم مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں آ ج نکسلیوں نے ایک طاقت ور دھماکہ کرکے پولیس کی ایک گاڑی کو اڑا دیا۔ جس سے سولہ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق گڑھ چرولی میں ماونوازوں نے پولیس کی گاڑی پر اس وقت نشانہ بنایاجب پولیس کی ایک ٹیم ایک مہم پر جارہی تھی۔ اس سے پہلے صبح نکسلیوں نے گڑھ چرولی علاقے میں ایک سڑک بنانے والی کمپنی کے کم سے کم 25 گاڑیاں جلا دی تھیں۔ نکسلیوں کے ذریعہ پولیس کی گاڑیوں کو تباہ کرنیکے بعد پولیس اور نکسلیوں کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی۔

ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فرنویس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نکسلیوں کے اس بزدلانہ حملے میں سی60 فورس کے ہمارے سولہ جوان شہید ہوگئے ہیں اور میری دلی ہمدردی شہید جوانوں کے رشتہ داروں کے ساتھ ہیں۔ میں ڈائریکٹر جنرل پولیس اور گڑھ چرولی کے پولیس سربراہ کے رابطہ میں ہوں۔

وزیر اعلی نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نکسلی مسئلے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading