ویڈیو: بھیڑنے 26 سالہ شخص کو پیٹ -پیٹ کر مار ڈالا ، پتھراؤ میں تین پولس اہلکار زخمی ! ویڈیو وائرل

پرتاپگڑھ ۔ 01 مئی 2019. اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں ہجومی تشدد کامعاملہ سامنے آیا ہے۔ پڑتاپ گڑھ کے مانک پور کوتوالی علاقے کے موندی پور گاؤں میں منگل کی صبح ایک چور کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ اسے بچانے کیلئے پہنچی پولیس کو بھی لوگوں کے غصے کا شکار ہونا پڑا۔ واقعہ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ پولیس دیہاتیوں پر کارروائی کا من بنا رہی ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1116726285202261&id=964868220388069

مانک پور کوتوالی علاقے کے موندی پور گاؤں میں گزشتہ 15 دنوں سے چوری کی کئی واقعات ہوئے۔ اس کے چلتے گاؤں والے محتاط تھے۔ پیر کی رات گاؤں والوں نے ایک نوجوان کو بند پڑے مکان میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ دیکھ لوگوں نے شور مچایا اور مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ دیہاتیوں نے چور کو پکڑ لیا اور اسے جم کر پیٹا۔ اس پر اینٹ پتھر برسائے گئے۔جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اطلاع پاکر موقع پر پہنچے پولیس اہلکار بھی بے بس نظر آئے۔ پتھر بازی میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔صبح پولیس نے کسی طرح لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے عمل کو شروع کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ،سی او کنڈا نے گاؤں کا دورہ کیا۔ گاؤں میں کشیدگی کے پیش نظر پولیس فورس تعینات ہے۔مقتول کی شناخت 26 سالہ ستیش ریداس کے طور پر ہوئی ہے۔ مقتول موندی پور کا ہی رہنے والا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading