اہم خبر: گجرات میں 35 لاکھ روپے سے زیادہ کی غیرقانونی شراب ضبط

گجرات میں 35 لاکھ روپے سے زیادہ کی غیرقانونی شراب ضبط

پالنپور،جوناگڑھ: گجرات پولس نے ریاست کے مختلف مقامات سے تلاشی مہم کےدوران 35 لاکھ روپیے سے زیادہ کی غیرقانونی شراب ضبط کی ہے۔

پولس نے اتوار کو بتایا کہ بناس کانٹھا ضلع کےامیرگڑھ علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر امیر گڑھ چیک پوسٹ کے قریب سنیچر کی رات گاڑیوں کی تلاشی کے دوران راجستھان ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس میں ڈرائیور کی کیبن سے 14 ہزار روپیے کی غیر قانونی شراب برآمد کی گئی۔ بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک دوسرا واقعہ ڈیسہ دیہی علاقے میں پیش آیا۔ یہاں آکھول چار راستہ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی لینے کے دوران گذشتہ رات ایک گاڑی سے غیر قانونی شراب کی دو ہزار 125 بوتلیں ضبط کی گئیں۔ ضبط شدہ شراب کی قیمت دو لاکھ 12 ہزار 500 روپیے ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں پولس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تیسرے واقعہ میں دھنورا علاقے میں لوارا گاؤں کے قریب ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران غیر قانونی شراب کی سات ہزار 164 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ برآمد شراب کی قیمت 25 لاکھ 81 ہزار 200 روپیے سمجھی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں بانس واڈہ کے باشندے ٹرک ڈرائیور ہمت سنگھ چوہان (40) کو پکڑ لیا گیا۔

اسی طرح جونا گڑھ ضلع کے ونتھلی علاقے میں دھندھوسر گاؤں کے قریب گذشتہ رات کو ایک ٹرک سمیت دو گاڑیوں سے غیرقانونی شراب کی 157 پیٹی ضبط کر لی گئی جس کی قیمت تقریباً سات لاکھ 53 ہزار روپیے ہے۔ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولس نے رپورٹ درج کرکے غیر ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔

دو گاڑیوں کی ٹکر میں تین افراد ہلاک

کوربا: چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع کے پرلا گاؤں کے قریب آج دو گاڑیوں کی ٹکر میں تین افراد کی موت ہو گئی۔

پولس ذرائع کے مطابق مورگا تھانہ علاقہ کے امبیکا پور-بلاسپور قومی شاہراہ 130 کے پرلا گاؤں کے قریب دو گاڑیوں کی زبردست ٹکر میں انل یادو سمیت دو دیگر افراد کی موت ہو گئی۔ دومرنے والے افراد کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

عالمی کپ کرکٹ: بنگلہ دیش کے خلاف جنوبی افریقہ کی حالت خستہ

عالمی کپ کرکٹ میچ کے پانچویں میچ میں آج بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اس وقت بنگلہ دیش نے 29 اوور میں محض 2 وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنا لیے ہیں۔ شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور جنوبی افریقہ کے گیندبازوں کو بہت اچھی طرح کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے آوٹ ہونے والے بلے باز تمیم اقبال (16 رن) اور سومیہ سرکار (42 رن) ہیں۔ شکیب اس وقت 57 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ مشفق الرحیم نے 59 رن بنائے ہیں۔

یو پی: ریسٹورینٹ ملازمین نے فوج کے دو جوانوں کو دوڑا دوڑا کر پیٹا

اتر پردیش کے باغپت میں فوج کے دو جوانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ریسٹورینٹ کے ملازمین فوج کے دو جوانوں کو دوڑا دوڑا کر پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ریسٹورینٹ کے ملازمین نے فوج کے جوانوں کو اتنا پیٹا کہ وہ لہولہان ہو گئے۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد سات سے آٹھ لوگوں کو گرفتار کیے جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔


کانپور: سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 2 گرفتار

اترپردیش کے ضلع کانپو کے بٹھور میں پولس نے ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس میں ملوث دو لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ایک گھر میں چھاپہ ماری کی اور جسم فروشی میں ملوث دو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ سنگھ پور کے گنگا پور لدھوری کی دیپا کے گھر سیکس ریکٹ کے چلائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد سنیچر دیر رات چھاپہ ماری کی کاروائی کی گئی۔ اس ضمن میں موقع سے گرفتار لڑکیاں کلیان پور کے تحت سی ٹی ایس بستی اینڈ آواس وکار کی رہنے والی ہیں۔ اس دوار ن سیکس ریکٹ چلانے والی دیپاو دیگر دو لوگ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ان کو تلاش کررہی ہے۔

عید کے موقع پر کھولا جائے گا اجمیر درگاہ میں موجود جنّتی دروازہ

اجمیر: اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر روایت کے مطابق چاند نظر آنے کے ساتھ ہی جنتی دروازہ کھولا جائے گا۔ اگر 4 جون کو عید کے چاند کی شہادت ملتی ہے تو پانچ جون کی صبح عقیدت مندوں کے لئے دروازہ کھول دیا جائے گا۔ جنتی دروازہ دوپہر تک کھلا رہے گا اور ظہر کی نماز کے بعد اسے بند کردیا جائے گا۔ اگر چاند پانچ جون کو دکھائی دیتا ہے تو دروازہ 6 جون کی صبح کھولا جائے گا۔ چاند کی شہادت کے لئے درگاہ کمیٹی کے تحت کام کرنے والی ہلال کمیٹی کی شہر قاضی کی نمائندگی میں مختلف میٹنگیں ہوں گے جو چاند نظر آنے کی خبروں کی تصدیق کے بعد چاند کا اعلان کریں گی۔

نتیش نے کی بہار کابینہ میں توسیع، ایک بھی بی جے پی لیڈر شامل نہیں

لوک سبھا انتخاب کے نتائج اور مودی حکومت کی حلف برداری کے بعد سے ہی بہار این ڈی اے میں شگاف نظر آنے لگا ہے۔ تازہ مثال نتیش کابینہ کی توسیع میں دیکھنے کو ملا جہاں بی جے پی لیڈروں کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے صرف جنتا دل یو کے 8 لیڈروں نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ اتوار کو نتیش کابینہ کی توسیع ہوئی اور جنا دل یو کے 8 اراکین اسمبلی نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ جن اراکین اسمبلی نے آج حلف لیا ان کے نام ہیں اشوک چودھری، شیام رجک، ایل پرساد، بیما بھارتی، رام سیوک سنگھ، سنجے جھا، نیرج کمار اور نریندر نرائن یادو۔


بہار: موٹر سائیکل سوار کو ٹرک نے ماری ٹکر، زخمی حالت میں بیوی کو کیا ویڈیو کال اور توڑ دیا دَم

بہار کے بیگوسرائے میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔ ایک ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار راجہ رام پنڈت کو زبردست ٹکر مار دی جو کہ اپنے سالے کے شرادھ میں شریک ہونے سسرال جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ قومی شاہراہ 28 پر کان میں ائیر فون لگا کر راجہ رام تیز رفتار کے ساتھ جا رہا تھا تبھی ٹرک نے اسے ایسی ٹکر ماری کہ ایک پیر کٹ گیا اور دوسرا بھی ٹوٹ گیا۔ اس زخمی حالت میں راجہ رام نے اپنی بیوی کو ویڈیو کال کیا اور کہا کہ دیکھو میرا کیا حال ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کال کے دوران ہی اس نے دَم توڑ دیا۔ اسی حالت میں اسے بیگوسرائے واقع اسپتال لے جایا گیا لیکن اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ائیر فون کی وجہ سے راجہ رام نے ٹرک کی آواز نہیں سنی اور حادثہ سرزد ہو گیا۔

جنرل ڈبے کی بھیڑ نے لی 18 سالہ لڑکی کی جان

دہلی میں سمپرک کرانتی ٹرین کے جنرل ڈبے میں سوار ہوئی ایک 18 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی۔ موت کی وجہ جنرل ڈبے میں موجود بھیڑ تھی۔ دراصل اس وقت سبھی ٹرینوں میں خوب بھیڑ ہے اور جنرل ڈبے کی حالت تو بہت بری ہوتی ہے جہاں پیر رکھنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی۔ 18 سالہ سیتا اپنی فیملی کے ساتھ جنرل بوگی میں چڑھی تھی اور اس کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ اس نے اپنے والد سے کہا کہ وہ نیچے اتریں، لیکن بھیڑ اس قدر زیادہ تھی کہ وہ ٹرین سے اترنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اسی درمیان سیتا ایک بار بیہوش بھی ہوئی۔ کچھ دیر کے بعد اچانک طبیعت زیادہ خراب ہونے لگی اور دوبارہ وہ بیہوش ہوئی تو کسی طرح اسے جھانسی ریلوے اسٹیشن پر اتارا گیا اور ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اتر پردیش: ہردوئی اور لکھنو سمیت کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ ہو سکتی ہے بارش، الرٹ جاری

ہنوستان کے تقریباً نصف حصے میں اس وقت شدت گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ راجدھانی دہلی میں بھی گرم ہوائیں چل رہی ہیں اور ریڈ وارننگ جاری کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف ضروری کام سے ہی اپنے گھروں سے نکلیں۔ اس درمیان اتر پردیش کے ہردوئی، سیتا پور، لکھنو اور بارہ بنکی سمیت کئی علاقوں میں آئندہ کچھ گھنٹوں میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے یو پی میں موسم کچھ ٹنڈا ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس تعلق سے یو پی کے متعلقہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔


Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

Leave a comment