کوئلے کی قلت سے این ٹی پی سی کہلگاﺅں کی ایک یونٹ بند
بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے کہلگاﺅں واقع ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی این ٹی پی سی لمٹیڈ کے 2340 میگا واٹ کی صلاحیت والے بجلی پلانٹ میں کوئلے کی زبردست کمی سے 210 میگاواٹ کی ایک اکائی آج بند ہوگئی۔
پلانٹ کے چیف جنرل منیجر ایس گوری شنکر نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے ایسٹرن کول فیلڈ (ای سی ایس) کے راج محل پروجیکٹ میں کانکنی متاثر ہونے کی وجہ سے وہاں سے کہلگاﺅں بجلی پلانٹ کو وافر مقدار میں کوئلے کی سپلائی نہیں ہو پارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کوئلے کی شدید قلت کی وجہ سے تین۔چار دنوں میں اس پلانٹ کی سبھی ساتوں اکائیوں کو کم لوڈ پر چلایا جا رہا ہے۔
گوری شنکر نے بتایا کہ دو دنوں سے راج محل پروجیکٹ سے کوئلے کی سپلائی نہیں ہونے کی وجہ سے پلانٹ کے اسٹاک میں محفوظ کوئلے کی کھپت سے وہاں کی صورتحال نازک بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کی مسلسل کمی سے 210 میگاواٹ والی تیسری اکائی کو آج بند کر دیا گیا ہے۔
گجرات کے راج کوٹ میں جوا کھیل رہی چھ خواتین حراست میں
راج کوٹ: گجرات کے راج کوٹ علاقے میں جوا کھیل رہی چھ خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولس نے اتوار کے روز بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رسول پور شیری۔5 کے نزدیک حمید بھائی او کیڈا کے مکان پر سنیچر کی شب چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران وہاں جوا کھیل رہی چھ خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے نقدی اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہے۔ پولس نےمعاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
مراکش کی خاتون صحافی سے اظہار یکجہتی کے طور پر 7ہزار خواتین کا اعتراف زناکاری
رباط: شمالی افریقی ملک مراکش کی کم سے کم 7 ہزار خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ’زنا کاری‘ کی مرتکب ہوئیں اور انہوں نے مراکشی قانون کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اسقاط حمل بھی کروایا۔ مذکورہ 7 ہزار مراکشی خواتین نے یہ اعتراف دراصل حکومت کی جانب سے گرفتار کی گئی ایک خاتون صحافی سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا ہے۔
ان خواتین نے گزشتہ ماہ 31 اگست کو گرفتار کی گئی خاتون صحافی ہجر الریسونی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے شادی کے بغیر مخالف جنس کے ساتھ جنسی تعلقات بھی استوار کیے اور انہوں نے اسقاط حمل بھی کروایا۔ مراکشی پولس نے خاتون صحافی ہجر الریسونی کو شادی کے بغیر سیکس اور اسقاط حمل کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اب ان کے خلاف مراکشی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
مراکش میں اسقاط حمل غیر قانونی ہے اور اس میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ مراکش میں اس وقت ہی اسقاط حمل کی اجازت دی جاتی ہے جب ماں کی زندگی یا پیٹ میں پلنے والے بچے کی صحت کے حوالہ سے کوئی پیچیدگی ہو۔ شمالی افریقہ کے ملک میں ریپ اور ناجائز جنسی تعلقات کے بعد ہونے والے حمل کو ضائع کروانا بھی غیر قانونی ہے اور اسقاط کرانے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
دہلی میں بند بوری سے خاتون کی لاش برآمد
نئی دہلی: دہلی کے کراول نگر میں اتوار کی صبح ایک نالے میں بند پڑی بوری سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ فی الحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی عمر تقریباً 25 سال ہے۔ پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے، وہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
سونیا گاندھی نے شارديہ نوراترو ں اور درگا پوجا کی مبارکباد دی
نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے شارديہ نوراتراور درگا پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سونیا گاندھی نے اتوار کو ایک پیغام میں کہا کہ آنے والے نو دنوں میں دیوی کی نو طرح کی پوجا کی جاتی ہے اور اس ’شکتی اپاسنا ‘کا تعلق سے سماج میں عورت کا اہم مقام بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عورتوں کے عزت و وقار اور حقوق کی حفاظت کے لئے ہمیں اورزیادہ کوشش کرنی ہوگی کانگریس صدر نے کہا ’’دیوی کے نو روپ- جرات، بہادری، خوشحالی، جلال، طاقت، عقل، علم،ذہانت اور مثبت قوتوں کی علامات ہیں اور امید ہے کہ عقیدت مند ورت اور پوجا سے اپنی قوت ارادی کو مضبوط اور کنٹرول کرتے ہوئے منفی طاقتوں کو شکست دیں گے‘‘۔ سونیا گاندھی نے درگا تہوارکے موقع پر پورے ملک میں بھائی چارہ، محبت، امن و استحکام کی دعا کی۔
فلپائن میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
منیلا: فلپائن کے منڈاناؤ جزائر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ کی وجہ سے كسي طرح کی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہےیوروپین-مڈٹرینين سيسمولوجیكل سینٹر (ای ایم ایس سی ) نے اتوار کو بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.2 تھیزلزلہ گرين وچ وقت کے مطابق آج علی الصبح دو بجکر دو منٹ پر آیا اور اس کا مرکز پنڈاگوئٹن علاقے سے قریب 84 كلوميٹر دور زمین میں 89 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلہ کی وجہ سے کسی کے ہلاک ہونے یا کسی طرح کے نقصان کی کوئی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔ سونامی کا کوئی الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔
انڈونیشیا میں زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ 30 ہوگئی
ادھر، انڈونیشیا کے صوبہ ملوکو میں زلزلہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے اور 156 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا میں تین دن پہلے جمعرات کو آئے 6.5 شدت کے زلزلہ میں 25،000 افراد بے گھر بھی ہو ئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ایگس وبووو کے مطابق، زلزلہ کے جھٹکوں میں 534 مکان، نو دفتری عمارات، چھ تعلیمی مراکز اور ایک ہیلتھ سینٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلہ کے اثرات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کی تعداد سب سے زیادہ ضلع ملوکو میں ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
