تملناڈو میں ساحلی دستوں نے چار ماہی گیروں کو بچایا
چنئی: انڈین کوسٹ گارڈ (ساحلی دستوں) نے اتوار کو وقت پر راحت اور بچاؤ مہم شروع کر کے پالک کی خلیج میں پھنسے چار ماہی گیروں کو بچا لیا۔ محکمہ دفاع نے پیر کو بتایا کہ کوسٹ گارڈ جہاز آئی سی جی ایس امییا جب پالک کی خلیج میں گشت لگا رہا تھا تو انھیں ’آئی ایف کولادھائی ییشو‘ نامی کشتی سے ہنگامی میسج موصول ہوا۔ بعد ازاں آئی سی جی ایس امییا تیزی سے کشتی کی جانب بڑھا اور بہادر ساحلی دستوں نے کشتی کو ڈو بنے سے بچا لیا۔
سماجوادی پارٹی کے لیڈر نیرج شیکھر کا راجیہ سبھا سے استعفی
نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر نے پیر کے روز راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق نیرج شیکھر نے راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کو اپنا استعفی بھیجا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ نیرج شیکھر حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی بلیا سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے، جو ان کے والد اور سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کی روایتی نشست رہی ہے لیکن سماج وادی پارٹی نے انہیں وہاں سے امیدوار نہیں بنایا تھا، جس سے وہ پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔ ایسی قیاس آرائی ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
سابق پولس کمشنر راجیو کمار کی عرضی پر سماعت 17جولائی کو
کولکاتا: شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں سی بی آئی کی گرفتاری سے بچنے کیلئے سابق کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار کی عرضی پر کلکتہ ہائی کورٹ کی یک رکنی بنچ 17جولائی کو سماعت کرے گی۔
یک رکنی بنچ کے جج جسٹس آشا ارورا نے کہا کہ وہ 17جولائی کو دوپہر 12بجے اس معاملے کی سماعت کریں گے۔ اس درمیا ن عدالت نے راجیو کمار کی گرفتاری پر22 جولائی تک روک بڑھادی ہے۔ راجیو کمار نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دیتے ہوئے سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار کرنے کی کوششوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے قبل کولکاتا کی نچلی عدالت نے راجیو کمار کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے یا پھر ٹرئل عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی تھی۔
آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار بنگال حکومت کے ذریعہ قائم ایس آئی ٹی کے ہیڈ تھے۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ راجیو کمار نے کئی اہم ثبوت کو تلف کردیئے ہیں۔ 3 فروری کو سی بی آئی کی ایک بڑی ٹیم اچانک راجیو کمار کے گھر پہنچ گئی تھی۔ مگر سی بی آئی کی ٹیم کو ہی کولکاتا پولس نے گرفتار کرلیا اور تھانہ لے کر چلی گئی۔ بعد میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی راجیو کمار کے گھر پہنچ گئیں تھیں۔
دہلی: مانسون نے دی دستک، آندھی کے ساتھ تیز بارش کا لوگوں نے لیا مزہ
دہلی میں شدت کی گرمی کے بعد مانسون نے آج دستک دے دی۔ لوگوں کی اس بارش کا بے صبری سے انتظار تھا اور آندھی کے ساتھ تیز بارش نے گرمی سے لوگوں کو راحت دی۔ بارش کی آمد پر لوگوں نے اس کا خوب مزہ بھی لیا اور بچے سڑکوں اور چھتوں پر نہاتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس بارش میں دہلی کے کچھ نشیبی علاقوں میں آبی جماؤ کا منظر بھی دیکھنے کو ملا۔
Delhi: Bringing respite from scorching heat, rain lashed parts of the city today; #visuals from ITO. pic.twitter.com/F5gD5MwAUa
— ANI (@ANI) July 15, 2019
ہندوستان سمیت متعدد ممالک میں نظر آئے گا جزوی چاند گہن
اجین: سماوی فلکیاتی واقعہ کے تحت کل 16-17 جولائی کی درمیانی رات میں ہونے والا جزوی چاند گرہن ہندوستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واضح طورسے نظر آئے گا۔ گورنمنٹ جیواجی راؤ آبزرویٹری سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجندر پرساد گپت نے آج جاری ریلیز میں بتایا کہ ہندوستانی وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کل رات ایک بج کر 31 منٹ 05 سکنڈ سے شروع ہوگا اور گرہن کی وسطی مدت تین بجکر آٹھ سیکنڈ ہوگی۔ اس دوران چاند کا 65.08 فیصد حصہ سائے سے ڈھک جائے گا۔ اور چار بجکر تیس منٹ ایک سیکنڈ پر گرہن ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گرہن ہندوستان سمیت آسٹریلیا، افریقہ اور جنوبی امریکہ میں واضح نظر آئے گا، جبکہ ایشیاء کے مشرقی اور شمالی حصے کو چھوڑ کر اور یورپ کے شمالی حصے کو چھوڑ کر بقیہ علاقوں میں نظر آئے گا۔ انہوں بتایا کہ رصد گاہ میں دوربین سے رات میں چاند گرہن دیکھنے کا اہتمام کیا گياہے۔لیکن اگر بادل رہے تو گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔
پرتاپ گڑھ: نامعلوم لوگوں نے وی ایچ پی لیڈر کا گولی مار کر کیا قتل
پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے جیٹھ وارا علاقے میں پیر کو وشو ہندو پریشد کے لیڈر و وکیل اوم مشرا کا نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ پولس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اوم مشرا اپنے ایک دیگر ساتھی کے ساتھ اپنے گاؤں سونپور سے عدالت جارہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم بدمعاشوں نے قریب پہنچ کر ان پر فائرنگ کردی جس کی ان کی موت ہوگئی۔ اوم مشرا وی ایچ پی کے تحصیل صدر تھے۔ پولس کے مطابق اوم مشرا پر فائرنگ کے بعد ان کے ساتھ ان کی موٹر سائیکل پر موجود شخص فرار ہے۔پولیس پورے معاملے کی چھان بین کرر ہی ہے۔
خلیل گرکر مراٹھی پترکار سنگھ کے پہلے مسلم جوائنٹ سکریٹری مقرر
ممبئی میں مراٹھی صحافیوں کی قدیم تنظیم مراٹھی پترکار سنگھ کے جوائنٹ سکریٹری کے طور پر پہلی مرتبہ کسی مسلم نوجوان کو مقررکیا گیاہے۔ مراٹھی روزنامہ لوک مت کے سنئیر صحافی خلیل گر کر کو مراٹھی پترکار سنگھ کے صدر نریندر دامبلے نے جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر تعینات کیا ہے۔ خلیل گر کر کو دو سال کے لئے یہ عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔ مراٹھی پترکار سنگھ کی تاریخ میں کسی مسلم نوجوان کو پہلی مرتبہ اتنی بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ گرکر کا تعلقہ خطۂ کوکن سے ہے اور وہ مسلم اکثریتی شہر ممبرا سے بھی تعلق رکھتے ہیں خلیل نے انتہائی قلیل مدت میں صحافتی میدان میں اپنی ایک علیحدہ شناخت قائم کی ہے اس لئے انہیں مسلم حلقوں اور ان کے دوست واحباب سے مبارکباد بھی موصول ہو رہی ہے۔
طالبہ سے عصمت دری کیس میں قصوروار آسا رام کو ضمانت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار
سپریم کورٹ نے عصمت دری کیس میں قصوروار آسا رام کو ضمانت دینے سے منع کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مقدمے کو پہلے مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے گجرات کی ٹرائل کورٹ سے معاملے کی سماعت مکمل کرنے کے لیے کہا ہے۔ غور طلب ہے کہ اتر پردیش کے شاہجہاں پور کی طالبہ سے عصمت دری کیس کے معاملے میں آسا رام کو جودھپور عدالت نے قصوروار قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے آسا رام کو جودھپور کی سنٹرل جیل میں رکھا گیا ہے۔ اس معاملے میں گرفتاری کے بعد سے اب تک آسا رام کو ضمانت نہیں ملی ہے۔
Supreme Court refuses to grant bail to Asaram in sexual assault case against him. SC says the trial needs to be completed first & also asked the trial court in Gujarat to complete the trial in the case. pic.twitter.com/SiMXOrG3nr
— ANI (@ANI) July 15, 2019
مسلم مذہب میں 50 عورتوں کو رکھنے اور 1050 بچے پیدا کرنے کی روایت: بی جے پی رکن اسمبلی
اتر پردیش کے بلیا سے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے مسلم طبقہ کو لے کر ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔ اپنے بیانات کو لے کر اکثر تنازعہ میں رہنے والے سریندر سنگھ نے مسلم طبقہ پر آبادی میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مسلم مذہب میں 50 عورتوں کو رکھنے اور 1050 بچوں کو پیدا کرنے کی روایت ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ کوئی روایت نہیں ہے بلکہ جانوروں والی خصلت ہے۔‘‘
#WATCH Surendra Singh, BJP MLA from Ballia: In Muslim religion, you know that people keep 50 wives and give birth to 1050 children. This is not a tradition but an animalistic tendency. (14.07.2019) pic.twitter.com/i3AJa9ZSxw
— ANI UP (@ANINewsUP) July 15, 2019
ہماچل پردیش: کمہار ہٹی میں عمارت کے ملبہ سے اب تک 7 لاشیں برآمد، راحت کاری جاری
ہماچل پردیش کے کمہارہٹی میں ایک عمارت کے زمین دوز ہونے کے بعد آج دوسرے دن راحت کاری کا کام جاری ہے۔ اب تک فوج کے 6 جوانوں سمیت 7 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ ملبے کے نیچے 7 مزید لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس عمارت میں ڈھابہ تھا۔ اتوار کو یہ عمارت اچانک زمین دوز ہو گئی تھی۔ عمارت میں موجود تقریباً 30 جوان اور 7 شہرہ ملبے میں دب گئے تھے۔
Himachal Pradesh Chief Minister Jai Ram Thakur visits the building collapse site in Solan. Around 17 Army personnel & 11 civilians rescued so far. 6 Army & 1 civilian casualties reported, 7 Army personnel are still feared trapped. pic.twitter.com/d713ic3T4j
— ANI (@ANI) July 15, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
