اہم خبر: بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند کیس سے جڑی غائب لڑکی راجستھان سے برآمد

چنمیانند کیس سے جڑی غائب لڑکی راجستھان سے برآمد

بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی لڑکی جو اتر پردیش کے شاہجہاں پور سے غائب ہو گئی تھی، اسے برآمد کر لیا گیا ہے۔ لاء کی اس طالبہ کو پولس نے راجستھان سے برآمد کیا ہے اور وہ اسے لے کر اتر پردیش آ رہی ہے۔ اس سے قبل طالبہ کے غائب ہونے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا اور آج ہی اس معاملے پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کچھ خاتون وکلاء نے عدالت کو واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کوئی قدم اٹھانے کی گزارش کی تھی۔


بہار سکریٹریٹ کے ملازمین کے جینس اور ٹی شرٹ پہنننے پر لگی پابندی

بہار حکومت نے ریاستی سکریٹریٹ میں ملازمین کے جینس اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ حکم سکریٹریٹ میں ہر سطح کے ملازم پر نافذ ہوگا، جس کے تحت جینس اور ٹی شرٹ پہن کر دفتر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔


نوئیڈا اتھارٹی نے جی آئی پی اور لاجکس مال کا پانی کنکشن کاٹا، بقایہ نہیں دینے پر ہوئی کارروائی

نوئیڈا اتھارٹی نے جمعرات کو 8 بڑے بقایہ داروں کا پانی اور سیور کنکشن کاٹ دیا۔ واٹر ریونیو کے 46 لاکھ روپے کے بقایہ کی وجہ سے سیکٹر 32 کے لاجکس سٹی سنٹرل مال کا کنکشن کاٹا گیا۔ جمعرات کو ہی سیکٹر 38 اے واقع جی آئی پی مال کا پانی و سیور کنکشن بھی کاٹا گیا۔ جی آئی پی مال پر اتھارٹی کا واٹر ریونیو کا 14.35 کروڑ روپے کا بقایہ ہے۔ اس کے علاوہ اتھارٹی نے سیکٹر 30 واقع این ایم سی ہاسپیٹل کا بھی پانی اور سیور کنکشن کاٹ دیا۔ اسپتال پر اتھارٹی کا 46 لاکھ روپے واٹر ریونیو کا بقایہ ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading