اہم خبر: اب تک نظر بند کیوں ہیں جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ… پی چدمبرم

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو اب تک نظر بند کیے جانے پر پی چدمبرم نے اٹھائے سوال

نئی دہلی، 15 اگست (یواین آئی) سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلی کو مسلسل حراست میں رکھے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔ مسٹر چدمبرم نے ٹوئٹ کیا’’چھ اگست سے حراست میں رکھے گئے تین وزرائے اعلی کو آزادی کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ دو سابق وزیر اعلی قید تنہائی اور ایک سابق وزیر اعلی نظر بند کیوں ہیں؟ علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہے سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کو کیوں حراست میں رکھا جا رہا ہے؟‘‘ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے وقت سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو نظربند یا حراست میں رکھا گیا ہے۔

مسافر طیارہ پرندوں کے جھُنڈ سے ٹکرایا، کرنی پڑی ایمرجنسی لینڈنگ

ایک مسافر طیارہ کو اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جب وہ پرندوں کے ایک جھُنڈ سے ٹکرا گیا۔ اس بات کی خبر روسی ذرائع سے ملی ہے اور افسران کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں کم و بیش 23 پرندے زخمی ہو گئے ہیں۔


میکسیکو میں آیا 5.8 شدت کا زلزلہ

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے بحر اوقیانوس کے ساحل پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نیشنل سيسمولوجیكل سروے کے مطابق بدھ کو آئے اس زلزلہ کی شدت 5.8 تھی اور اس کا مرکز باجا کیلی فورنیا سر ریاست کے شہر کابو سین لوکاس سے 275 کلومیٹر دورزمین کے اندر 10 کلومیٹر (6.1 میل) کی گہرائی میں تھا۔ تادم تحریر زلزلہ سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پی ایم مودی نے لال قلع سے لہرایا ترنگا، دفعہ 370 سے متعلق کہی بڑی بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر آج لال قلع پر ہندوستانی پرچم لہرایا اور اس موقع پر انھوں نے کئی باتیں عوام کے سامنے رکھیں۔ اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے سے متعلق بھی کئی باتیں کہیں۔ انھوں نے ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم مسئلہ کو ٹالتے بھی نہیں ہیں اور مسئلہ کو پالتے بھی نہیں ہیں۔ جو کام 70 سالوں میں نہیں ہوا وہ ہماری حکومت نے 70 دنوں میں کر دیا۔“ انھوں نے مزید کہا کہ ”دونوں ایوانوں نے دو تہائی اکثریت سے اس پر فیصلہ لیا۔ جموں و کشمیر کو لے کر 70 سال میں ہر کسی نے کچھ نہ کچھ کیا ہے، لیکن نتیجہ نہیں ملا۔ وادی کے لوگوں کو کئی طرح کی سہولیات نہیں مل رہی تھیں، وہاں بدعنوانی اور علیحدگی پسندی نے اپنے پیر جما لیے تھے۔ لیکن اب سب ٹھیک ہو جائے گا۔“


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading