اہم خبریں: کشمیر میں پابندیوں کو لے کر سپریم کورٹ نے مودی حکومت پر کیا سخت تبصرہ!

کشمیر میں پابندیوں کو لے کر سپریم کورٹ نے مودی حکومت پر کیا سخت تبصرہ!

سپریم کورٹ میں آج جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں سے متعلق انتہائی اہم سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ ریاستی حکومت انٹرنیٹ پر پابندی، دفعہ 144 اور سیاحت پر لگی پابندی سے جڑے سبھی احکامات کو پبلش کرے اور اس کے ساتھ ہی 7 دن کے اندر ان فیصلوں کا ریویو کرے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جو فیصلے لیے جائیں گے اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی حکومت کے فیصلوں کا جائزہ لے گی اور سات دن کے اندر عدالت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ سپریم کورٹ نے ساتھ ہی کہا ہے کہ بینکنگ خدمات اور ضروری مقامات پر انٹرنیٹ خدمات کو فوری اثر سے بحال کیا جائے۔


کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا دورہ کریں گی۔ اس دوران وہ بی ایچ یو کے ان طلبا اور سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقات بھی کریں گی جنھیں شہریت قانون سے متعلق ہوئے مظاہرہ کے دوران تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


امریکہ اور کناڈا نے یوکرین طیارہ حادثہ کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا

امریکہ کے بعد کناڈا نے بھی گزشتہ دنوں حادثہ کے شکار یوکرین کے مسافر طیارہ کے تعلق سے بڑا بیان دیا ہے۔ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جس طرح کی خفیہ جانکاریاں حاصل ہو رہی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس اندوہناک حادثہ کے لیے ایران ذمہ دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی میزائل کی وجہ سے مسافر طیارہ حادثہ کا شکار ہوا۔ لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران سے شاید ایسا انجانے میں ہو گیا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

Leave a comment