اکولہ ضلع میں زلزلہ کا جھٹکا

اکولہ: آج شام تقریباً 6 بجے بارشیٹاکلی (اکولہ شہر سے 23 کلومیٹردور) کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے مطابق، ملند دھکیتے اور کارتک ونوے، سائنسی معاون، محکمہ موسمیات، اکولہ نے یہ معلومات ہندوستانی سیسمولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق آج شام 5 بج کر 41 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 20.530N اور 77.080E پر بتایا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل 3.50 تھی، ڈپٹی کلکٹر سنجے کھڈسے نے کہا کہ زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a comment