اپنی بیویوں کی اجازت سے شخص نے پانچویں شادی کرلی

کراچی : شوکت پاکستانی شہری جو اپنی پانچ شادیوں سے 11 بچوں کے باپ ہیں۔جنھیں ہر نئے نکاح کے لیے اپنی سابقہ بیویوں سے اجازت حاصل تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستانی شخص کی گزشتہ چار شادیوں سے 10 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔اس کے علاوہ ان کے 40 پوتے پوتیاں نواسے اور 11 داماد ہیں۔ اس سے تقریباً 62 ارکان پر مشتمل خاندان بنتا ہے۔

ان کی کہانی یوٹیوبر یاسر شامی کے ساتھ انٹرویو کی وجہ سے منظر عام پر آئی۔ پورٹل سے پتہ چلتا ہے کہ انکی پانچویں شادی کی تقریب سے پہلے اپنی بیٹیوں اور اکلوتے بیٹے کی شادی کر دی تھی۔ ڈیلی پاکستان سے بات کرتے ہوئے اس شخص نے انکشاف کیا کہ ان کی دو بیٹیوں کے اصرار پر انھوں نے پانچویں بار شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

شوکت کے مطابق، انہوں نے اسے اپنی بھلائی کے لیے آخری بار شادی کرنے کو کہا۔شوکت کا کہنا ہے کے وہ اکیلے رہ جاتے تھے گھر میں اسی لیے انھوں نے پانچویں بار شادی کا سونچا۔جب شوکت کی نئی نویلی دلہن سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ غیر معمولی طور پر بڑے خاندان کے ساتھ مل کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

بات چیت کے دوران، شوکت نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر میں روزانہ کی بنیاد پر صرف ایک وقت میں کھانے کے لیے 100 سے زائد روٹیاں تیار کی جاتی ہیں۔”یہاں تک کہ اگر وہ [خاندان کے 62 افراد] 2 چپاتیاں کھاتے ہیں، تو آپ کو 124 بنانا پڑے گا،’’