آواز کی لہروں سے کینسر کا کامیاب علاج

امریکا میں کی گئی ایک تحقیق کے بعد محققین نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ آواز کی لہروں سے کینسر کے علاج کا تجربہ ناصرف کامیاب رہا بلکہ کینسر زدہ پھوڑوں کے دوبارہ نمودار ہونے کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

مشی گن یونیورسٹی میں چوہوں پر آواز سے کینسر کے علاج کا تجربہ کیا گیا ہے۔اس تجربے کو کرنے کے لیے پہلے چوہوں کو کینسر کا مریض بنایا گیاپھر اس کا آواز کی لہروں سے علاج کیا گیا۔

جب چوہوں میں سے رسولیوں کی ایک مناسب تعداد ختم ہوگئی تو ان کا جگر صحیح سے کام کرنے لگ گیا اور ان کا اندرونی مدافعتی نظام بہتر ہوگیا اور پھر قوتِ مدافعت کی بحالی کے بعد باقی کی رسولیاں بھی ختم ہوگئیں۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بیماری نے ان چوہوں پر دوبارہ حملہ بھی نہیں کیا

Leave a comment