او آئی سی میں چین کے پہلے نمائندہ کا تقرر

جدہ: سعودی عرب کے لیے چین کے سفارتکار چن ویکنگ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)میں چین کے پہلے نمائندہ تعینات ہو گئے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے چینی نمائندہ کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اسلامی ممالک خاص طور پر غریب ممالک کی مدد اور تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ او آئی سی چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ کوروناوبا کے دوران اس مشکل وقت میں اسلامی ممالک خاص طور پر غریب ممالک کی مدد کرنے پر چین کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

Leave a comment