اول تا بارہویں ریاستی ٹیلی گرام آن کلاسیس کے اسٹاف کی آن لائین نشست منعقد
سو فیصد مضامین کے تعلیمی ویڈیوز بنانے کی جانب پیش قدمی
لاتور(محمدمسلم کبیر)کورونا کے سبب اس لاک ڈاؤن میں طلبہ کے لیے آن لائین طریقے سے تعلیم حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہوگیا ہے۔ اس کے لیے نہایت ضروری ہے کہ اول تا بارہویں جماعت کے تمام مضامین کے تمام اسباق کے سلسلہ وار تعلیمی ویڈیوز دستیاب ہوں اور ایک پلیٹ فارم پر یہ سب اساتذہ و سرپرستوں کو آسانی سے مل جائے تاکہ طلبہ گھر پر رہتے ہوئے ان ویڈیوز کے ذریعے سبق کو سمجھ کر مشق کر سکیں۔ اس مقصد کے تحت اول تا بارہویں جماعت کے الگ الگ کلاس روم کے نام سے ٹیلی گرام اپلیکیشن پر گروپ بنائے گئے ہیں۔ ٹیلی گرام پر ہر کلاس کے ایک ہی گروپ میں ایک ساتھ دو لاکھ اساتذہ، سرپرست و طلبہ شامل ہوسکتے ہیں نیز آج شامل ہونے پر بھی گروپ میں پہلے دن سے آج تک شیئر کیے ہوئے پچھلے سبھی پیغامات نظر آجاتے ہیں۔ ان کلاس روم گروپس میں تمام مضامین کے لیے معلمین مختص کرنے کی منصوبہ بندی ہے اور اب تک بہت سارے مضامین کے لیے معلمین مختص کیے جاچکے ہیں۔ یہ تمام اساتذہ اپنے اپنے مضمون کے سبھی اسباق کے تدریسی ویڈیوز کی یوٹیوب لنکس سلسلہ وار اپنی اپنی کلاس کے گروپ میں شیئر کرتے ہیں۔ گروپ میں موجود دیگر اساتذہ کے لیے یہاں سلسلہ وار الگ الگ حصوں میں مضمون کے تدریسی ویڈیوز دستیاب ہوتے ہیں جنھیں وہ اپنی اپنی اسکول کی کلاس کے آن لائین گروپ میں کاپی کرکے شیئر کرسکتے ہیں۔ سرپرستوں کی رہنمائی میں طلبہ کے لیے ان گروپس میں سلسلہ وار اسباق دستیاب ہوتے ہیں۔
مذکورہ آن لائین کلاسیس کے اسٹاف کی زوم میٹنگ کا انعقاد شیخ ضمیر رضا کی صدارت میں حال ہی میں کیا گیا جس میں سبھی شرکاء نے مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے میں اپنی اپنی راے پیش کی۔ منور ملک سر نے تلاوت قرآن کرکے اور محترمہ کالسیکر شہناز زکریا نے ہدیہ نعت پیش کرکے نشست کا آغاز کیا۔ حاجی روشن ضمیر سر و کالسیکر زکریا سر کے زیر نظامت نشست کی کاروائی عمل میں آئی۔آصف سر نے اپنی راے پیش کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ تک آن لائین مواد پہنچے اس کے لیے خصوصی کوشش کی جانی چاہیے نیز تقسیم الاوقات بناکر اس کے مطابق گروپ میں مواد کی ترسیل کی جانی چاہیے۔معین اختر سر نے تکنیکی معلومات حاصل کرکے جلد سے جلد سو فیصد اسباق کے ویڈیوز تیار کرنے پر زور دیا۔لڑکیوں کے ان آن لائین کلاسیس میں شامل ہونے سے متعلق نعیم سر کی راے پر طے پایا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ خود ٹیلی گرام گروپ میں رہیں اور اپنے طلبہ کے لڑکے اور لڑکیوں کے الگ الگ وھاٹس ایپ گروپ بنائیں اور ٹیلی گرام کلاس سے مواد اپنے اپنے کلاس کے گروپس میں پیسٹ کریں۔ انیس خان سر نے نہایت ہی اہم نکتہ پیش کیا کہ ایک ہی مضمون کی تدریس کرنے والے اساتذہ آپس میں اپنے مضمون کے اسباق کو تقسیم کرکے ویڈیوز بنائیں تاکہ کم وقت میں منصوبہ بند طریقے سے تمام مضامین کے تمام اسباق کے ویڈیوز تیار ہوسکے۔اسلم خان سر نے غریب مسلم طلبہ کی نیٹ کی تیاری کے لیے لائحہ عمل بنانے پر زور دیا۔ پروفیسر امتیاز نے ورچواَل کلاس روم کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کتابوں کے ڈجیٹلائزیشن پر کام کرنے پر زور دیا۔ مجید سر نے ویڈیوز کے ساتھ ساتھ طلبہ کی قدر پیمائی کرتے رہنے کی اہمیت و ضرورت کو واضح کیا۔ کالسیکر زکریا سر نے تمام ویڈیوز کو ایک جگہ مہیا کرنے کے مقصد سے ایک اینڈرائیڈ ایپلیکیشن بنانے کے راے پیش کی۔ محترمہ ریشماں پروین نے سالانہ، ماہانہ و ہفتہ وار منصوبہ بندی کے مطابق ایپلیکیشن میں ویڈیوز مہیا کرنے کی راے پیش کی۔ محترمہ ماریہ خان نے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر، انجینئر، ٹیچر کے علاوہ بھی کئی شعبے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ زندگی کے ہر شعبے میں طلبہ کی رہنمائی کریں۔محترمہ سمیرا ناز محمد وسیم نے ایپ بنانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ محترمہ قاضی صبیحہ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ پر خصوصی دھیان دینے اور طلبہ کے لیے آن لائین امتحان منعقد کرنے کی راے پیش کی۔منور ملک سر نے ایپ کے متبادل کے طور پر ایک ہی یوٹیوب پلیٹ فارم پر اول تا دوازدہم کے تمام ویڈیوز کو یکجا کرنے اور سرگرمیوں کے ساتھ تدریسی ویڈیوز بنانے کی راے پیش کی۔ حاجی روشن ضمیرسر نے کم وقت میں قدر پیمائی کا گُر پیش کیا۔شیخ ضمیر رضا نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمارا اصل مقصد اول تا بارہویں جماعت کے تمام مضامین کے مکمل اسباق کے تدریسی ویڈیوز کو ایک ہی جگہ پر طلبہ و اساتذہ کے لیے مہیا کرانا ہے اور اس کے لیے ہمیں ابھی بھی کچھ مضامین کے لیے آن لائین تدریس کرنے والے اساتذہ کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنے کارواں کو بڑھانا ہوگا اور جلد سے جلد تمام جماعتوں کے تمام مضامین کے تمام اسباق کے تدریسی ویڈیوز طلبہ و اساتذہ کے لیے مہیا کرانے ہونگے۔ یہ کام صرف لاک ڈاؤن کی حد تک محدود نہیں بلکہ ہمیں آئندہ کے لیے بھی اس کام کو جاری رکھنا ہوگا۔ کالسیکر زکریا سر نے منصوبہ بند طریقے سے اس کام کو جاری رکھنے کے لیے سب کو منظم ہونے کا مشورہ دیا۔ آن لائین میٹنگ کے انعقاد میں کالسیکر زکریا سر اور حاجی روشن ضمیر سر کی خصوصی محنت شامل رہی۔
اول تا بارہویں جماعت کی آن لائین کلاسیس کا اسٹاف ذیل کے مطابق ہے۔سبق سے متعلق مزید رہنمائی حاصل کرنے کے لیے طلبہ نیز دیگر مضامین کے لیے آن لائین تدریسی خدمات انجام دینے کے خواہشمند اساتذہ اسٹاف سے ان کے موبائیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں:
شیخ سلمیٰ بیگم، ضلع پریشد گرلس ہائی اسکول، بیڑ(انگریزی، جماعت اول)
95117 53013
سرفراز پٹھان سر، اورنگ آباد (مراٹھی جماعت اول تا چہارم)
94041 38058
ریشماں پروین بختیارالدین ،ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول عرب گلی پاٹودہ، ضلع بیڑ (اردو و ریاضی جماعت دوم)
84461 22302
گلنار سرفراز پٹھان، اورنگ آباد(انگریزی جماعت دوم،سوم،پنجم،ششم،ہفتم)
94041 38058
ظہیر جیلر سر، ضلع پریشد اردو اسکول گہاگر، رتناگیری(اردو، ریاضی، کھیلیں اور سیکھیں جماعت سوم)
88887 31995
سمیرا ناز محمد وسیم، ضلع پریشد اردو اسکول، شیوگاؤں، ضلع احمد نگر(ماحول کا مطالعہ، جماعت سوم)
94211 66002
سید جنید اقبال، مہاراشٹر پرائمراسکول، پربھنی(انگریزی، جماعت چہارم)
99706 82383
کالسیکر زکریا سر، ایس ایس ہائی اسکول، موربا، ضلع رائے گڑھ(اردو جماعت پنجم، جغرافیہ، جماعت ششم)
94036 42651
شیخ ضمیر رضا، ضلع پریشد اردو اسکول، دیولگاؤں مہی، ضلع بلڈانہ(ریاضی جماعت پنجم، ششم، ہفتم)
9420148148
کالسیکر شہناز زکریا، فجندر ہائی اسکول، وہور، ضلع رائے گڑھ(ریاضی سیمی انگلش، جماعت پنجم، مراٹھی و ہندی جماعت پنجم، ششم، ہفتم)
94036 42651
محمد فاروق ملک سر، نگر پریشد اردو اسکول، ارنی، ضلع ایوت محل(اردو ششم)
96044 55262
محمد نجم الہدیٰ، نگر پریشد اردو اسکول، اکوٹ، ضلع اکولہ(سائنس، جماعت ہفتم)
81499 25355
جناب مقصود سر، فجندر ہائی اسکول، وہور، ضلع رائے گڑھ( ریاضی سیمی انگلش، جماعت نہم)
99609 86145
حاجی روشن ضمیر سر، نگر پریشد اردو ہائی اسکول،انجنگاؤں سُورجی، ضلع امراؤتی(انگریزی جماعت ہشتم، نہم، دہم)
98224 57527
محمد مجید سر، مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول، مُدکھیڑ، ضلع ناندیڑ(سائنس جماعت ہشتم، دہم)
73854 00390
منور ملک سر، ممبئی اردو ہائی اسکول، اندھیری(ہندی و مراٹھی جماعت ہشتم، نہم، دہم)
97682 05400
قاضی صبیحہ صادق علی، چاند سلطانہ اردو اسکول، احمد نگر(سائنس جماعت نہم)
80875 84378
پروفیسر امتیاز رفیق، کریٹیو اسکول، مالیگاؤں)(انگریزی، جماعت دہم)
90288 05491
جناب نفیس سر، ممبئی (مراٹھی، جماعت دہم)
98335 52356
معین اختر سر، سرسید احمد خان جونیئر کالج، امڑاپور، ضلع بلڈانہ(طبیعات، جماعت دوازدہم)
98600 67822
آصف خان سر، اردو جونیئر کالج، اکوٹ، ضلع اکولہ(طبیعات، جماعت دوازدہم)
70200 05400
نعیم شیخ سر، اقراء جونیئر کالج اکوٹ، ضلع اکولہ(طبیعات، جماعت دوازدہم)
90111 50313
ڈاکٹر انیس خان سر، (طبیعات، جماعت دوازدہم)
9421740793
اسلم خان سر، انجمن جونیئر کالج، کھام گاؤں، ضلع بلڈانہ( کیمیاء، جماعت دوازدہم)
73879 79611
اویس خان سر، اقراء جونیئر کالج اکوٹ، ضلع اکولہ( کیمیاء، جماعت دوازدہم)
98223 36906
شیخ جاوید احمد سر، (حیاتیات، جماعت دوازدہم)
86689 46418
ڈاکٹر ماریہ خان، ممبئی(ریاضی، جماعت دوازدہم)
9156634433
محمد حنیف نورالحسن شیخ، ضلع پریشد اردو اسکول، ملکہ پور پانگرہ(انگلش اسپوکن، تمام جماعتوں کے لیے)
75074 86475
قاضی مشاہد عزیز، ضلع پریشد اردو اسکول، کام کھیڑا، ضلع بیڑ (تاریخ و شہریت، جماعت ہشتم)
80073 13786
وسیم خان سر، خانس اکیڈمی، اندھیری، ممبئی (ریاضی جماعت ہشتم، نہم، دہم)
88986 06430
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414
