اورنگ آباد کی خبریں : 10 مئی 2019

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):قحط متاثرین کو راحت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور مویشیوں کے چارے پانی کے انتظامات بھی کئے جائیں۔ یہ ہدایت گارجن منسٹر ایکناتھ شندے نے اورنگ آباد ضلع پریشد کے عہدیداران وافسران کو دی۔ اورنگ آباد ضلع کے گارجن منسٹر ایکناتھ شندے نے گذشتہ روز ضلع اورنگ آباد کے سوکھے سے متاثر علاقوں کا جائزہ لیا اور قحط متاثرین سے ملاقات کے بعد آج انھوں نے ضلع پریشد میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ انھوں نے ضلع پریشد انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ضلع کے دیہی مقامات پر پانی کی قلت کے سبب حالات چونکہ سنگین ہوچکے ہیں اس لئے سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے یہ مسئلہ فوری حل کیا جائے اور متاثرین کو زیادہ سے زیادہ ٹینکروں سے پانی مہیا کیا جائے مویشیوں کے لئے چارا چھاﺅنیوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ انہیں وہاں خوراک اور پینے کا پانی مل سکے۔ بے روزگار افراد کو حکومت کی روزگار گیارنٹی اسکیم کے تحت کام دیا جائے۔ کسانوں کو فصل کے بیمے کی رقم دلائی جائے اور خشک سالی میں حالات سے نمٹنے کے لےءسبھی عہدیداران افسران اور ملازمین چوبیسوں گھنٹے چوکسی اور بیدار رہیں کیوں لاپرواہ ملازمین پر کاروائی کی جائے گی۔اس میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے ایم ایل اے سنجئے شرساٹھ ایم ایل اے پرشانت بمب ایڈوکیٹ ڈون گاﺅنکر اور افسران شریک ہوئے۔ دوران ایم ایل اے اتول ساوے ضلع پریشد سی ای او اور پونیت کور سے ناراض دکھائی دئے انھوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں اراکین اسمبلی کو مدعو تو کیاگیا لیکن ان کے بیٹھنے کا انتظام نہیں کیاگیا۔

مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے کارپوریٹر سریتا بورڈے پانچویں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے نامزد

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): میونسپل کارپوریشن کے پانچویں اپوزیشن لیڈر عہدے کے لئے ایم آئی ایم نے سریتا بورڈے کے نام کو پیش کردیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے شہر صدر سمیر بلڈر وکار پوریٹرس موجود تھے۔میونسپل کارپوریشن میں ایم آئی ایم کے چوتھے اپوزیشن لیڈر ضمیر احمد قادری کی میعاد ختم ہوچکی ہے پارٹی نے ان کے جانشین کے طور پر دلت کارپوریٹر سریتا بورڈے کو کارپوریشن میں پانچواں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سریتا بورڈے کے نام کی سفارش میئر نند کمار گھوڑیلے سے کردی ہے۔ اس ضمن میں پارٹی کی جانب سے ایک مکتوب گذشتہ روز میئر کو پیش کردیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے سید امتیاز جلیل کے علاوہ ایم آئی ایم شہر صدر سمیر ساجد بلڈر میونسپل اتحاد گروپ قائد ناصرصدیقی،فیروز خان،موجود تھے۔ واصح ہو کہ آئندہ سال میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات ہونا ہے اور گذرے چار سال کے دوران کسی دلت کو ایم آئی ایم نے اپوزیشن لیڈر نامزد نہیں کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی اعلی کمان کی ہدایت پر اس آخری سال دلت کارپوریٹرس کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ خبر یہ بھی کہ ایک اور دلت کارپوریٹر گنگا دھردھگے بھی اپوزیشن لیڈر عہدے کے لئے پچھلے دو سال سے لائن میں لگے ہوئے تھے۔ کہا جارہا ہے اس آخری سال سریتا بورڈے اور ڈھگے ان دونوں کو چھ چھ ماہ اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ پارٹی کے ذمہ داران نے کیا ہے۔

مرہٹواڑہ کے آٹھوں اضلاع میں عوام کو قحط کا سامنا‘ کروڑوں روپیوں کی تجویز حکومت کو پیش

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): مرہٹواڑہ کے آٹھوں اضلاع میں عوام کو قحط کا سامنا ہے۔ پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں۔ اس قلت کو د ور کرنے کے لئے انتظامیہ نے پہلے سہ ماہی پروگرام کی تکمیل ۶۷۲ کروڑ اورایک اپریل تا جون کے لئے ۷۵۱ کروڑ کا پروجیکٹ حکومت کو پیش کیا ہے۔ حکومت مہاراشٹرا نے مرہٹواڑہ کے ۷ ہزار ۷۵ دیہاتوں کو قحط زدہ قرار دیا ہے۔ اورنگ آباد جالنہ بیڑ اور ناندیڑ اضلاع میں لوگ پینے کے پانی کے لئے پریشان ہیں۔ جسے دیکھتے ہوئے اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے ۳ کروڑ ۲۴ جالنہ ۰۲ کروڑ ۹۹ لاکھ بیڑ ۰۶ لاکھ ۶۹ لاکھ پربھنی ۳۱ کروڑ ۷۳ لاکھ ہنگولی ۷ کروڑ ۶۳ لاکھ ۳۸ لاکھ ناندیڑ ۷۱ کروڑ ۶۳ لاکھ عثمان آباد ۸۱ کروڑ ۸۳ لاکھ روپئے پر مشتمل تجویز حکومت کو پیش کی۔ تجویز میں صرف لوگوں کو پانی مہیا کرنے سے متعلق کاموں کو ہی شامل کیاگیا ہے اور امداد ملنے پر مرہٹواڑہ کے ۸ ہزار۰۱۲ دیہاتوں اور ۲ ہزار ۸۱ بستیوں میں کام کروائے جائیں گے۔

فلمی اندازمیں۷۱ کلو میٹر تعقب کرکے چوروں کی گرفتاری‘خواتین بھی شامل
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): فلمی انداز میں ۷۱ کلو میٹر تعقب کرکے پولس نے چوروں کو گرفتار کیا ہے انمیں خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ لاسور اسٹیشن علاقہ میں پیش آیا۔ رات کے اندھیرے فائدہ اٹھا کر بورویل کی گاڑی سے سامان چراتے ہوئے کچھ لوگ دکھائی دینے پر لوگوں نے ہنگامہ کیا چور آواز سن کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہیں شیلے گاﺅں پولس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفصیلات جاننے کے بعد چوروں کا تعقب کیا اور ۷۱کلو میٹر پیچھا کرنے کے بعد ۳ خاتون چوروں کو پولس نے گرفتار کیا ان کی تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے ایک ریڈیٹر برآمد ہوا۔ پولس کے مطابق ان خاتون چوروں سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور کئی چوروں کے کئی بڑے معاملے سامنے کی امید ہے۔ مذکورہ کاروائی پولس انسپکٹر بالک کولی کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔
ماہ رمضان میں شام 4 سے رات8 بجے تک
ٹھیلہ برداروں پھل فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کی جائے

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):سنگھرش اقلیتی کامگار سنگٹھنا نے پولس کمشنر سے ایک میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان میں ہاتھ گاڑی اور پھیری والوں کے خلاف شام ۴ بجے سے رات ۸ بجے تک کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہ کی جائے۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ ماہ رمضان میں مسلمان مہینہ پھر روزہ رکھتے ہیں اور شام میں افطر کے لئے پھل پھلاری ودیگر اشیائے خوردنوش خریدنے ہاتھ گاڑی اور پھیری والو ںکا رخ کرتے ہیں۔ افطار کے لوازات خریدنے کے لئے سہ پہر ۴ بجے سے شام ساڑھے ۶ بجے تک روزہ داروں کا ہجوم اکھٹا ہوتا ہے لیکن عین اسی وقت سٹی چوک پولس اسٹیشن کے ملازمین اور اسکواڈ اسی طرح میونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی قبضہ ہٹاﺅ دستہ مختلف بازاروں میں کھڑے پھلوں کے ٹھیلہ اور ہاتھ گاڑیو ںکو ہٹانے وہاں پہنچ کر غریب پھل فروشوں اور دیگر خوانچہ فروشوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے۔ ۴ سے شام ۶ بجے کا وقت افطار کے لئے درکار ہمہ اقسام کے پھل ودیگر اشیاءکی خریدارای کے لئے ہجوم اکھٹا ہوتا ہے۔ لیکن پولس ومیونسپل کارپوریشن کا قبضہ ہٹاﺅ دستہ غریب ٹھیلہ برداروں کے ٹھیلے اٹھا کر لے جاتا ہے جس سے انہیں کثیر مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اس سے قبل اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں اور عدالت میں زیر تصفیہ ہے۔ کامگار سنگھٹنا کی ذیلی کمیٹی شہر پھیری والے کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پھیری والوں کو جب تک متبادل جگہ نہیں دی جاتی تب تک انہیں راستے پر یا سڑک کے کناروں پر پھل ودیگر اشیاءکی فروخت کی اجازت دی جائے ورنہ بصورت دیگر یہ توہین عدالت کا ارتکاب ہوگا۔ میمورنڈم میں توجہ دلائی گئی کہ زیادہ تر شاہ گنج سٹی چوک بڈی لین ٹاﺅنٹ ہال ا ورروشن گیٹ میں پھلوں اور دیگر غذائی اشیاءکے ٹھیلے لگائے جاتے ہیں اس سلسلہ میں شام ۴ سے ساڑھے چھ بجے تک ایک ماہ کے لئے ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کی جائے۔

ضلع پریشد کے 741 اسکولوں کا بجلی بل بقایہ‘ بجلی کنکشن منقطع
حکومت کا ڈیجیٹل اسکول قائم کرنے کا منصوبہ ٹائیں ٹائیں فش

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) مختلف مقامات پر موجود ضلع پریشد کے ۱۴۷ اسکولوں کا بجلی بل ادا نہ کرنے کے سبب بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا ہے جس کے باعث ڈیجیٹل اسکول بنائے جانے کا منصوبہ اب خواب دکھائی دے رہا ہے۔ تعلیمی ترقی یافتہ مہاراشٹر پروگرام کے تحت ضلع میں تقریباً ۰۰۱ اسکولوں کو ڈیجیٹل کردیاگیا ہے ضلع پریشد کے ان اسکولوں میں ڈیجیٹل پالیسی کو خوب بڑھا وادیا جارہا ہے لیکن ان اسکولوں کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے بجلی بل ادا نہ کرنے کے سبب مہاوترن کمپنی نے مختلف تعلقہ جات میں واقع ضلع پریشد کے ۱۴۷ اسکولو ںکا بجلی کنکشن کاٹ دیاگیا ہے ضلع پریشد انتظامیہ نے ان اسکولو ںکو ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ تیار تو کیا ہے مگر آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل بجلی بل کے بقایہ ادا نہ کیا گیا تو اسکولوں کا بجلی کنکشن بحال نہیں ہوگا اور اسکولوں کو میں تاریکی کے سبب انتظامیہ کا خواب ادھورا ہی رہ جائیگا واضح ہو کہ حکومت کی ایک اسکیم کے تحت ضلع پریشد ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مقامی دیہاتوں کے تعاون سے اسکولوں کو ڈیجیٹل بنایا ہے۔ انتظامیہ نے یہاں کمپیوٹر اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں بتایا جاتا ہے کہ بجلی بل کا بقایہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ضلع پریشد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہاوترن نے اسکولوں کو کمرشیل ریٹ لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوں میں بے شمار غلطیاں ہیں کئی مقامات پر عناب شناب بل عائد کردیاگیا ہے ایسے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل بجلی بل بقایہ جات کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ یا پھر ضلع پریشد کے ان اسکولوں میں تاریکی چھائی رہیگی اور اسکولوں کو ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ ادھورا رہ جائیگا یہ تو تعلیمی سال کے آغاز کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

مسجد صفاءسلک ملز کالونی میں چالیس روزہ کریش کورس برائے تجوید

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):رمضان قرآن کا مہینہ ہے آئیے قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں ۔ دارالقرات کلیمیہ کی جانب سے مسجد صفاءسلک ملز کالونی میں یکم رمضان المبارک منگل سے بعد نماز فجر فوراً بعد چالیس روزہ کریش کورس برائے تجوید کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کورس میں داخلے کے لئے عمر کی کوئی شرط نہیں ہے۔ بلا لحاظ عمر شرکت کرسکتے ہیں ۔مسجد صفاءسلک ملز کالونی میں فجر کی جماعت پانچ بج کر پانچ منٹ پر ہے عوام الناس سے گذارش ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور معہ دوست احباب شرکت کریں۔ داخلہ کے لئے قاری شیخ ظہور احمد انجینئر سے فون نمبر 9028388512اور قاری اسلم انجینئر سے9373751273پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ اس طرح کی اطلاع قاری محمد محب اللہ سکریٹری نے بذریعہ پریس نوٹ دی ہے۔

سڈکو ٹریفک پولس کی غنڈہ گردی عروج پر‘موٹر سائیکل سوار سے زبردستی جرمانہ وصولنے کی کاروائی کیمرے میں قید

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): سڈکو ٹریفک پولس کی غنڈہ گردی کیمرے میں قید ہوچکی ہے۔ جرمانہ ادا کرنے نقد رقم نہ ہونے پر نوجوان نے پاﺅتی آن لائن گھر بھجوانے کی درخواست کرنے سے ناراض ٹریفک پولس جوانوں نے مارپیٹ کی اور موٹر سائیکل ضبط کرلی۔ اورنگ آباد شہر کے بے شمار راستے پارکنگ میں تبدیل ہوچکے ہیں ان راستوں پر بے ترتیب گاڑیاں پارک کی گئی ہیں کئی راستوں پر عرصے سے بھنگار گاڑیاں کھڑی ہیں۔ مہاویر چوک تا چکل تھانہ راستے آپے رکشے کھلے عام ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ٹریفک پولس انکے خلاف کاروائی کرنا تو دور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتا دیکھ کر بھی خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔لیکن موٹر سائیکل سوار اگر ذرا سی بھی غلطی کرےد تو اس ے بخشا نہیں جاتا۔ ٹریفک پولس کے اس روےے سے لگتا ہے کہ وہ موٹر سائیکل سواروں کو ٹارگیٹ کئے ہوئے ہیں۔ اس کی تازہ مثال پریم داس نامی نوجوان کے ساتھ پیش آیا واقعہ ہے۔ پریم داس کناڈ گارڈن سے پروزون مال کی جانب اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔ ہیلمیٹ نہ ہونے کے سبب تین ٹریفک پولس جوانوں نے اسے سگنل پر روک دیا اور جرمانہ ادا کرنے کے لئے کہا اس کے پاس پیسے نہ ہونے کے سبب اس پولس جوانوںسے کہا کہ وہ اس کی اور اس کے گاڑی کی فوٹو لے لیں اور پاﺅتی آن لائن اس کے گھر بھجوادیں۔ لیکن ایسا کرنے سے پولس جوانوں نے انکار کردیا اور جرمانہ ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرمانہ نہ ادا نہ ہونے پر گاڑی ضبط کرلی جائیگی۔ ٹریفک پولس جوانوں اور نوجوانوں کے درمیان کافی دیر تک تکرار ہوتی رہی لیکن ٹریفک پولس جوانوں نے گاڑی چابی چھین کر پریم داس کے ساتھ مار پیٹ کی یہ پورا معاملہ نوجوان کے ویڈیو کیمرے میں قید ہے اب دیکھنا ہے کہ اس ماعملے میں اعلی پولس افسران ان خانگی ملازمین کے خ´لاف کیا کرتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading